Connect with us

پاکستان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت کیخلاف میچ سے قبل نمیبیا کےکپتان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Gerhard-Erasmus

ونڈہوک (صداۓ سچ نیوز)نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل رات کے وقت ٹریننگ کا موقع نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ٹیم کو فلڈ لائٹس میں پریکٹس کیوں نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا ٹیم نے حالیہ دنوں میں دن کے وقت میچ اور ٹریننگ سیشنز کیے جبکہ بھارت کو میچ سے پہلے دو مرتبہ رات کے وقت ٹریننگ کا موقع ملا۔ نمیبیا ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ فلڈ لائٹس میں ہونا ہے، اس لیے انہیں بھی رات کے حالات میں پریکٹس کی ضرورت تھی۔

نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں ڈے نائٹ میچز کے لیے زیادہ انفراسٹرکچر موجود نہیں، اس لیے فلڈ لائٹس میں کھیلنے کا تجربہ بھی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چند کھلاڑی ہی مختلف لیگز اور بڑے ایونٹس میں فلڈ لائٹس کے نیچے کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ زیادہ تر کھلاڑیوں کے لیے یہ مشکل صورتحال ہو سکتی ہے۔

ایراسمس نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ٹیم کو رات کی ٹریننگ کیوں نہیں دی گئی، تاہم وہ اور ان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی کوشش کریں گے اور سخت مقابلہ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق نمیبیا ٹیم نے اس سے قبل نیدرلینڈز کے خلاف دن کا میچ کھیلا تھا اور اس کے بعد ہونے والے دونوں ٹریننگ سیشن بھی دن میں ہی کرائے گئے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کو رات کے وقت ٹریننگ سیشنز دیے گئے جو نمیبیا ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بنے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ آج شام نئی دہلی میں کھیلا جانا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے میدان میں اتریں گی جبکہ نمیبیا ٹیم محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Tanveer Raza Kazmi Syed Tanveer Raza Kazmi
پاکستان1 گھنٹہ ago

روشن اسکرینیں، اندھیری گلیاں اور خاموش چیخیں!

بچوں سے زیادتی، خواتین کا عدم تحفظ اور اسٹریٹ کرائمز، کیا ہمارا الیکٹرانک میڈیا اپنی سماجی ذمہ داری ادا کر...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان تنازعات کا حل چاہتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، بلاول

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان خطے...

terroist terroist
پاکستان2 گھنٹے ago

دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی...

accident accident
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی ،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات...

cotton price cotton price
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں روئی کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں معیاری کپاس کی قلت کے باعث نرخ مستحکم

کراچی  (صداۓ سچ نیوز)امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کی درآمدی و برآمدی ٹیرف...

fire fire
تازہ ترین3 گھنٹے ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھرے 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز)چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی سے متاثرہ گھر میں موجود...

police police
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی ،علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی(صداۓ سچ نیوز)اقبال مارکیٹ کے علاقے یعقوب آباد میں علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا...

Jordan Jordan
تازہ ترین5 گھنٹے ago

بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے، اردن

عَمّان (صداۓ سچ نیوز) اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی...

gaza gaza
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ، کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 3 کارکن ہلاک، حماس کی ہنگامی مذاکرات کی پیشکش

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے کھانا پہنچانے والے...

afghan afghan
تازہ ترین6 گھنٹے ago

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح  مزاحمتی کارروائیاں تیز ہو گئیں

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپس کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، جہاں مختلف صوبوں...

Trending