Connect with us

تازہ ترین

فیصلوں کی بازگشت

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

سردیوں کی شام ہے۔ لاہور دھند میں لپٹا ہوا ہے، یوں جیسے شہر نے اپنے دکھ کو سفید چادر اوڑھائی ہوئی ہو۔ شہر کے ایک کشادہ گھر کے صحن میں نیم کا درخت ساکت ہے—شاخیں رکی ہوئی، فضا ٹھہری ہوئی، جیسے وقت سانس روکے کھڑا ہو۔

کمرے کے اندر کینسر کی مریضہ ایک ماں بستر پر پڑی ہے۔ دردوں سے کراہ رہی ہے، سانسوں کی ڈور باریک ہوتی جا رہی ہے۔
لیکن اس کی آنکھیں دروازے پر ٹھہری ہیں—یہ دروازہ اب لکڑی کا نہیں، امید کا آخری کنارہ ہے۔
باپ لرزتے ہاتھوں سے فون اٹھاتا ہے۔ انگلیاں نمبر تلاش کرتی ہیں، جیسے ماضی کی خوشبو کو چھونا چاہتی ہوں۔

“ہیلو… بیٹا؟”
دوسری طرف شور ہے—روشنیوں، نعروں اور اعلانوں کا شور۔
“جی ابا، میں میدان میں ہوں۔”
باپ کی آواز میں نمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 اور برطانیہ میں 6.6 ملین پاؤنڈز کا اسکینڈل

“تمہاری ماں کی طبیعت نازک ہے۔ وہ تیرا نام لے رہی ہے۔ کہتی ہے بس ایک نظر تمہیں دیکھ لوں…”
چند لمحے خاموشی میں معلق رہتے ہیں، پھر جواب آتا ہے:

“ابا، یہ فیصلہ کن میچ ہے۔ اگر ابھی چلا آوں تو سب کچھ داؤ پر لگ جائے گا۔ کاونٹی سے میرا معاہدہ ختم ہو جائے گا، اور پھر اس وقت ٹیم کو بھی میری اشد ضرورت ہے…”

باپ آنکھیں بند کرتا ہے۔ اس کے لہجے میں شکایت نہیں، ایک گہرا سچ ہے۔
“میدان کو تو تمہارے رنز اور وکٹیں مل جائیں گی،

مگر اس وقت ماں اک بار دیکھنا چاہتی ہے _ صرف اک بار _ اور شاید آخری بار __
بیٹا، کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو واپس نہیں آتے…”

یہ بھی پڑھیں: بریڈفورڈ کی خاموش گلی اور سفید پاؤڈر کا دھندہ

دوسری طرف سانس تیز ہو جاتی ہے۔
“ ابا میچ ختم ہوتے ہی آ جاتا ہوں۔ آپ امّی سے کہہ دیں میں کھیل رہا ہوں… ان کے لیے۔”
باپ کی آواز مدھم ہو جاتی ہے۔

“کچھ کھیل جیتنے کے لیے نہیں ہوتے… چھوڑنے کے لیے ہوتے ہیں…”
رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

کمرے میں خاموشی اترتی ہے۔ ماں کی نظریں اب بھی دروازے سے بندھی ہیں۔
“آ رہا ہے میرا بیٹا…؟”
باپ اس کا ہاتھ تھام لیتا ہے۔
“ہاں… راستے میں ہے…”
دروازہ ساکت ہے۔
ہاتھ آہستہ آہستہ بے وزن ہو جاتا ہے۔

کچھ دن گزرتے ہیں۔ مٹی اپنا حق مانگتی ہے۔
باپ قبر کے پاس کھڑا ہے۔ آنکھیں خشک ہیں، مگر اندر ایک شور برپا ہے۔
“وہ جیت جاتا ہے…
مگر ہم ہار جاتے ہیں…”

یہ بھی پڑھیں: جب محبت جرم بن جاتی ھے: ایک ھوشربا فسانہ و حقیقت

وقت بہتا رہتا ہے۔
بیٹا کامیابی کی علامت بن جاتا ہے۔ اس کا نام گلی کوچوں، گاؤں اور شہروں میں گونجتا ہے۔ نوجوان اس کے انداز اپناتے ہیں۔ اعزاز اس کے گرد دائرہ بناتے ہیں۔ روشنی اس کا تعاقب کرتی ہے۔

مگر ہر شور کے پیچھے ایک خاموشی ساتھ چلتی ہے۔
کبھی ہجوم کے بیچ وہ ٹھہر جاتا ہے۔ روشنیوں کے دائرے سے باہر اسے ایک دروازہ دکھائی دیتا ہے—کھلا ہوا منتظر دروازہ۔
رات کے سناٹے میں جب تالیاں خواب بن جاتی ہیں تو ایک مدھم آواز ابھرتی ہے:
“آ رہا ہے میرا بیٹا…؟”

اور ساتھ وہ جملہ، جو وقت کے ساتھ اور گہرا ہوتا جاتا ہے:
“کچھ کھیل جیتنے کے لیے نہیں ہوتے… چھوڑنے کے لیے ہوتے ہیں…”

زندگی ترجیحات کا دوسرا نام ہے۔
ہم جو چنتے ہیں، وہی ہمیں تراشتا ہے۔
ہر فیصلہ ایک بیج ہے جو وقت کی مٹی میں خاموشی سے جڑ پکڑتا ہے۔
اسٹیڈیم کی گونج مدھم پڑتی ہے۔
اعزاز دیواروں پر سجے رہتے ہیں۔

مگر ایک دروازہ—
جو اُس شام نہیں کھلتا—
آج بھی اس کے اندر کھلا رہتا ہے۔
وہ بہت کچھ جیتتا ہے،
مگر ایک لمحہ ایسا ہے

جو اس سے ہمیشہ کے لیے روٹھا رہتا ہے۔
اور بعض اوقات
انسان پوری زندگی
اسی ایک بند دروازے کے سامنے کھڑا رہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Maryam Aurangzeb Maryam Aurangzeb
پاکستان9 منٹس ago

وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر مخالفین سے کہوں گی محنت کر حسد نہ کر، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں آج کی وزیر اعلیٰ کو آپ...

arrest arrest
پاکستان25 منٹس ago

کراچی، بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں ویڈیو کیس، مزید 3 افراد گرفتار

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو کے کیس میں مزید 3 افراد کو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان34 منٹس ago

نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں...

Hafiz Naeemur Rehman Hafiz Naeemur Rehman
پاکستان43 منٹس ago

حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے، عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ خود ملا ہوتا...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان54 منٹس ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروباری، زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے...

Trump and Xi Trump and Xi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ اور شی جن پنگ اے آئی کے عسکری فیصلوں میں انسانی مداخلت برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے، امریکی وزیرِ خزانہ

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ فوجی نوعیت کے...

Nasir Shah Nasir Shah
پاکستان1 گھنٹہ ago

بلاول بھٹو کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے، ناصر شاہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا موازنہ محسن...

Asia Cup Rising Stars Match. Asia Cup Rising Stars Match.
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایشیاکپ رائزنگ اسٹارزکا اہم میچ، ٹاس پاکستان نے جیتا لیکن ریفری نے بھارت کو جتوادیا

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان دوحہ میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے...

Syed Tanveer Raza Kazmi Syed Tanveer Raza Kazmi
پاکستان5 گھنٹے ago

روشن اسکرینیں، اندھیری گلیاں اور خاموش چیخیں!

بچوں سے زیادتی، خواتین کا عدم تحفظ اور اسٹریٹ کرائمز، کیا ہمارا الیکٹرانک میڈیا اپنی سماجی ذمہ داری ادا کر...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان تنازعات کا حل چاہتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، بلاول

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان خطے...

Trending