Connect with us

تازہ ترین

فیصلوں کی بازگشت

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

سردیوں کی شام ہے۔ لاہور دھند میں لپٹا ہوا ہے، یوں جیسے شہر نے اپنے دکھ کو سفید چادر اوڑھائی ہوئی ہو۔ شہر کے ایک کشادہ گھر کے صحن میں نیم کا درخت ساکت ہے—شاخیں رکی ہوئی، فضا ٹھہری ہوئی، جیسے وقت سانس روکے کھڑا ہو۔

کمرے کے اندر کینسر کی مریضہ ایک ماں بستر پر پڑی ہے۔ دردوں سے کراہ رہی ہے، سانسوں کی ڈور باریک ہوتی جا رہی ہے۔
لیکن اس کی آنکھیں دروازے پر ٹھہری ہیں—یہ دروازہ اب لکڑی کا نہیں، امید کا آخری کنارہ ہے۔
باپ لرزتے ہاتھوں سے فون اٹھاتا ہے۔ انگلیاں نمبر تلاش کرتی ہیں، جیسے ماضی کی خوشبو کو چھونا چاہتی ہوں۔

“ہیلو… بیٹا؟”
دوسری طرف شور ہے—روشنیوں، نعروں اور اعلانوں کا شور۔
“جی ابا، میں میدان میں ہوں۔”
باپ کی آواز میں نمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 اور برطانیہ میں 6.6 ملین پاؤنڈز کا اسکینڈل

“تمہاری ماں کی طبیعت نازک ہے۔ وہ تیرا نام لے رہی ہے۔ کہتی ہے بس ایک نظر تمہیں دیکھ لوں…”
چند لمحے خاموشی میں معلق رہتے ہیں، پھر جواب آتا ہے:

“ابا، یہ فیصلہ کن میچ ہے۔ اگر ابھی چلا آوں تو سب کچھ داؤ پر لگ جائے گا۔ کاونٹی سے میرا معاہدہ ختم ہو جائے گا، اور پھر اس وقت ٹیم کو بھی میری اشد ضرورت ہے…”

باپ آنکھیں بند کرتا ہے۔ اس کے لہجے میں شکایت نہیں، ایک گہرا سچ ہے۔
“میدان کو تو تمہارے رنز اور وکٹیں مل جائیں گی،

مگر اس وقت ماں اک بار دیکھنا چاہتی ہے _ صرف اک بار _ اور شاید آخری بار __
بیٹا، کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو واپس نہیں آتے…”

یہ بھی پڑھیں: بریڈفورڈ کی خاموش گلی اور سفید پاؤڈر کا دھندہ

دوسری طرف سانس تیز ہو جاتی ہے۔
“ ابا میچ ختم ہوتے ہی آ جاتا ہوں۔ آپ امّی سے کہہ دیں میں کھیل رہا ہوں… ان کے لیے۔”
باپ کی آواز مدھم ہو جاتی ہے۔

“کچھ کھیل جیتنے کے لیے نہیں ہوتے… چھوڑنے کے لیے ہوتے ہیں…”
رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

کمرے میں خاموشی اترتی ہے۔ ماں کی نظریں اب بھی دروازے سے بندھی ہیں۔
“آ رہا ہے میرا بیٹا…؟”
باپ اس کا ہاتھ تھام لیتا ہے۔
“ہاں… راستے میں ہے…”
دروازہ ساکت ہے۔
ہاتھ آہستہ آہستہ بے وزن ہو جاتا ہے۔

کچھ دن گزرتے ہیں۔ مٹی اپنا حق مانگتی ہے۔
باپ قبر کے پاس کھڑا ہے۔ آنکھیں خشک ہیں، مگر اندر ایک شور برپا ہے۔
“وہ جیت جاتا ہے…
مگر ہم ہار جاتے ہیں…”

یہ بھی پڑھیں: جب محبت جرم بن جاتی ھے: ایک ھوشربا فسانہ و حقیقت

وقت بہتا رہتا ہے۔
بیٹا کامیابی کی علامت بن جاتا ہے۔ اس کا نام گلی کوچوں، گاؤں اور شہروں میں گونجتا ہے۔ نوجوان اس کے انداز اپناتے ہیں۔ اعزاز اس کے گرد دائرہ بناتے ہیں۔ روشنی اس کا تعاقب کرتی ہے۔

مگر ہر شور کے پیچھے ایک خاموشی ساتھ چلتی ہے۔
کبھی ہجوم کے بیچ وہ ٹھہر جاتا ہے۔ روشنیوں کے دائرے سے باہر اسے ایک دروازہ دکھائی دیتا ہے—کھلا ہوا منتظر دروازہ۔
رات کے سناٹے میں جب تالیاں خواب بن جاتی ہیں تو ایک مدھم آواز ابھرتی ہے:
“آ رہا ہے میرا بیٹا…؟”

اور ساتھ وہ جملہ، جو وقت کے ساتھ اور گہرا ہوتا جاتا ہے:
“کچھ کھیل جیتنے کے لیے نہیں ہوتے… چھوڑنے کے لیے ہوتے ہیں…”

زندگی ترجیحات کا دوسرا نام ہے۔
ہم جو چنتے ہیں، وہی ہمیں تراشتا ہے۔
ہر فیصلہ ایک بیج ہے جو وقت کی مٹی میں خاموشی سے جڑ پکڑتا ہے۔
اسٹیڈیم کی گونج مدھم پڑتی ہے۔
اعزاز دیواروں پر سجے رہتے ہیں۔

مگر ایک دروازہ—
جو اُس شام نہیں کھلتا—
آج بھی اس کے اندر کھلا رہتا ہے۔
وہ بہت کچھ جیتتا ہے،
مگر ایک لمحہ ایسا ہے

جو اس سے ہمیشہ کے لیے روٹھا رہتا ہے۔
اور بعض اوقات
انسان پوری زندگی
اسی ایک بند دروازے کے سامنے کھڑا رہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

saudiarabia saudiarabia
تازہ ترین12 گھنٹے ago

اسرائیلی سیاستدان کے مکہ مدینہ پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر تنازع کھڑا کردیا

اسرائیلی سیاستدان اور مصنف کے مکہ، مدینہ اور کوہِ سینا پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر نیا...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کامیابی سے جاری، 75 لاکھ شہری فائدہ اٹھا چکے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  فیول ریلیف سکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 75...

govt and opposition govt and opposition
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، بانی سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اپوزیشن ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود...

bilawal bilawal
پاکستان12 گھنٹے ago

کے پی حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو اہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کیلئے وفاق کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا...

CaptSafdar CaptSafdar
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر...

Government and Opposition Government and Opposition
پاکستان14 گھنٹے ago

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن...

saudi-prince-dies saudi-prince-dies
تازہ ترین14 گھنٹے ago

سعودی عرب اور یمن کی فوج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنالیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منصوبے کے تحت  باب المندب کے ارد گرد کے علاقے پر محدود حملے، البیضا،...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان15 گھنٹے ago

چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نا لگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ملک و...

islambad-highcourt islambad-highcourt
پاکستان15 گھنٹے ago

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق کیس، نیشنل کمیشن چائلڈ رائٹس نے جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس...

University of Karachi University of Karachi
پاکستان15 گھنٹے ago

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی  نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ...

Trending