Connect with us

تازہ ترین

چین کا ایران پر امریکی، اسرائیلی حملوں کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ

china-condemns-attack-on-iran

بیجنگ (صداۓ نیوز) چین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید کشیدگی پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں حملوں پر “گہری تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافہ نہ کریں اور مذاکرات و مکالمے کی طرف واپس آئیں۔

امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کو ایران کی عسکری صلاحیت کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے۔

اتوار کو چین نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کیں۔ اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے یا ممکن ہو تو مصر جانے کے لیے طابا بارڈر کراسنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت خارجہ نے ایران میں موجود چینی شہریوں کو بھی “جلد از جلد” ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور زمینی راستوں کے طور پر آذربائیجان، آرمینیا، ترکی اور عراق کی نشاندہی کی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے تبصرے میں حملے کو “خودمختار ریاست کے خلاف کھلی جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ہوا بازی کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ہانگ کانگ میں قائم فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک ایئرویز نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ معطلی کا اطلاق دبئی اور ریاض جانے اور وہاں سے آنے والی مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزرنے والی کارگو سروسز پر بھی ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے راستے تبدیل کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایئر لائنز مجموعی سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Netanyahu، Trump Netanyahu، Trump
تازہ ترین42 منٹس ago

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران پر حملے کیلئے دباؤ، امریکا نے فیصلہ کم از کم ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی...

Netanyahu and Gadi Eisenkot’s Netanyahu and Gadi Eisenkot’s
تازہ ترین47 منٹس ago

اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے نیتن یاہو و گادی آئزن کوٹ کی جماعتوں میں اتفاق نہ ہو سکا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں حکومت سازی کے لیے نیتن یاہو اور اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کی...

taliban-regien-terrorism taliban-regien-terrorism
تازہ ترین54 منٹس ago

افغان طالبان رجیم مخالف گروپس کی گوریلا کارروائیاں تیز

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی، سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ...

SUDAN SUDAN
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سوڈان، شہری علاقوں پر ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

خرطوم (صداۓ سچ نیوز) سوڈان کی ریاست خرطوم کے علاقے کراری میں شہری مقامات کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے...

Mustafa Kamal Mustafa Kamal
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی پی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی...

Factory Fire in Indonesia Factory Fire in Indonesia
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

انڈونیشیا، فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

بنتن (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا میں ایک صنعتی فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد...

Sindh-Rangers Sindh-Rangers
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی (صداے سچ نیوز) کراچی میں رینجرز نے میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر...

ukrain-war ukrain-war
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی حملے، کیف کے علاقے میں 6 افراد ہلاک، عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گردونواح میں روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم...

Petrol Petrol
پاکستان2 گھنٹے ago

9 ماہ میں عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب  روپے سے زائد رقم...

vivek-agarwal vivek-agarwal
تازہ ترین2 گھنٹے ago

پاکستانی وزیر سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے، بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ...

Trending