Connect with us

تازہ ترین

یوکرین پر روسی حملے، کیف کے علاقے میں 6 افراد ہلاک، عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

ukrain-war

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گردونواح میں روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پانچ منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور پر منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس نے اتوار کی شب کیف ریجن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ دارالحکومت سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے ڈائمر میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔

یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے مطابق امدادی کارکنوں نے عمارت کے ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 1978 میں پیدا ہونے والی ایک خاتون اور 2008 میں پیدا ہونے والا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

کیف ریجن کے گورنر تیمور تکاچینکو نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ایک بچے کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا۔ اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ 11 افراد، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، لاپتا ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

حملوں میں دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ شہر وشنووے میں ایک سپر مارکیٹ پر روسی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ گورنر کے مطابق لوگ معمول کے مطابق خریداری کے لیے دکان پر آئے تھے، لیکن حملے نے اس عام سرگرمی کو سانحے میں تبدیل کردیا۔

اس کے علاوہ بیلا تسیرکوا میں ایک نجی گھر پر حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یوکرین کے انسانی حقوق کے محتسب دمترو لوبینٹس نے حملے کو روس کی یوکرین کے خلاف نسل کشی کی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں پر خاموشی اختیار نہ کرے اور روس کو جواب دہ ٹھہرائے۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے علاقے دنیپروپیٹروفسک میں بجلی کے ایک سب اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ یوکرینی وزیراعظم سرگی کوریتسکی کے مطابق حملے سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق روس نے سردیوں کی آمد اور درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچنے کے ساتھ یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریمیا کے پل کو نقصان پہنچانے والے یوکرینی حملوں کے جواب میں سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

Sindh-Rangers Sindh-Rangers
پاکستان3 منٹس ago

کراچی، میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی (صداے سچ نیوز) کراچی میں رینجرز نے میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر...

ukrain-war ukrain-war
تازہ ترین23 منٹس ago

یوکرین پر روسی حملے، کیف کے علاقے میں 6 افراد ہلاک، عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گردونواح میں روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم...

Petrol Petrol
پاکستان30 منٹس ago

9 ماہ میں عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب  روپے سے زائد رقم...

vivek-agarwal vivek-agarwal
تازہ ترین39 منٹس ago

پاکستانی وزیر سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے، بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ...

Global Crude Oil Prices Global Crude Oil Prices
تازہ ترین45 منٹس ago

ایران جنگ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

امریکا اور ایران کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا...

blast blast
پاکستان51 منٹس ago

لکی مروت، تھانہ صدر کی موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، 4 اہلکار زخمی

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) لکی مروت میں تھانہ صدر کی پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے...

saudi-airstrike-on-yemens saudi-airstrike-on-yemens
تازہ ترین58 منٹس ago

یمن کے ساحلی شہر پر سعودی حملے میں 4 افراد ہلاک، 18 زخمی، حوثی میڈیا

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران سے مذاکرات ناکام ہونے پر نیا سال شروع ہونے کے بعد دوبارہ حملے کرینگے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کسی معاہدے پر...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران پر یکطرفہ حملے کی کوشش بھی نہ کی جائے؛ اسرائیلی انٹیلی جنس کی نیتن یاہو کو وارننگ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ...

Iran Iran
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران پہلے سے بڑے اور زیادہ ہولناک سرپرائز حملے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی...

Trending