تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں، فوری بحران کا خدشہ نہیں: پیٹرول قیمت نگران کمیٹی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔
اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے توانائی کے شعبے کی ترقیات اور قومی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہم آہنگی بڑھانے سے توانائی فراہمی بارے قومی پالیسیوں کیساتھ اتفاق رائے قائم کیا جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جامع عملدرآمد منصوبہ تیار کیا جائے گا جو قلیل اور طویل مدتی چیلنجز کا سامنا کرے گا۔
عوامی آگاہی مہم شروع کی جائیں تاکہ توانائی کی بچت اور مؤثر استعمال کی تعلیم دی جاسکے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مستقل مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

