پاکستان
موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ماہانہ بنیاد پر قیمتیں بڑھانے سے روک دیا۔نئے پیکج یا قیمتوں میں اضافے سے پہلے پی ٹی اے کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو پیکجز کی قیمت 30 دن بعد بڑھانے کی اجازت بھی ختم کر دی ۔ اب کسی نئے پیکج کے اجرا یا موجودہ پیکجز مہنگے کرنے سے پہلے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت لازمی ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضابطوں کے تحت موبائل پیکجز کی قیمتیں ہر مہینے نہیں بڑھائی جا سکیں گی بلکہ قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی بنیادوں پر ممکن ہو گا۔ پی ٹی اے نے مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کی سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے گئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جا سکے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

