Connect with us

تازہ ترین

اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو غیر انسانی حالات میں رکھا: رپورٹ

un representative

یروشلم (صدائے سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کے آغاز کے بعد فلسطینی قیدیوں پر منظم اور وسیع پیمانے پر تشدد کر رہا ہے جو ’اجتماعی انتقام‘ کی پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری کی جانے والی والی رپورٹ ’تشدد اور نسل کشی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو مار پیٹ، جنسی تشدد، بھوک، طبی سہولتوں کی کمی اور غیر انسانی حالات میں رکھا گیا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچیسکا البانیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رپورٹ کم از کم 300 گواہیوں اور تحریری شواہد پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء کے بعد فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور اب تک 18 ہزار 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں کم از کم 1,500 بچے شامل ہیں۔ 

تقریباً 9 ہزار فلسطینی اب بھی زیرِ حراست ہیں جبکہ 4 ہزار سے زیادہ افراد جبری گمشدگی کا شکار بتائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حراستی نظام ’ذلت، جبر اور خوف‘ کے ایک منظم نظام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

البانیز نے اپنی رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر تشدد اور بدسلوکی بند کرے اور عالمی برادری فلسطینی علاقوں کی تباہی روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز، وزیرِ قومی سلامتی ایتامار بن گویر اور وزیرِ خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیل نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل مخالف تعصب کا الزام لگایا ہے۔ 

البانیز کی یہ رپورٹ پیر کو اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یو این کے خصوصی نمائندے آزاد ماہرین ہوتے ہیں اور وہ براہِ راست اقوامِ متحدہ کی نمائندگی نہیں کرتے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Shabbar Abbas Syed Shabbar Abbas
پاکستان1 گھنٹہ ago

حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی گاؤں ڈیرہ سیداں...

cloudbrust cloudbrust
پاکستان4 گھنٹے ago

ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

تھور (صداۓ سچ نیوز) ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔...

pm pak and iran pm pak and iran
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ایران اور سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے دورے کا امکان ہے۔ ذرائع...

balochistan balochistan
پاکستان5 گھنٹے ago

بلوچستان میں کل سے ابتک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں کل سے اب تک درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ...

gaza gaza
تازہ ترین5 گھنٹے ago

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید

غزہ (صداۓسچ نیوز) وسطی غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی...

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان6 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور ایران کےدرمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود...

abbas araqchi-ishaq dar abbas araqchi-ishaq dar
پاکستان6 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے فروغ کیلئے تعاون کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان6 گھنٹے ago

آج پاکستان دُنیا میں پیس میکر کے نام سے پہچانا جاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان دُنیامیں پیس میکرکےنام سےپہچاناجاتاہے۔  پاکستان نیول اکیڈمی...

gold-price gold-price
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی و مقامی مارکیٹ میں  آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں...

Trending