تازہ ترین
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت، امریکی میڈیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔
امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے ۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالث 2 مرحلوں پر مشتمل ڈیل کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، پہلامرحلہ ممکنہ45 روزہ جنگ بندی ہوگا،اس دوران جنگ کےمستقل خاتمےپربات ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جنگ کےخاتمے پر ایک معاہدہ ہوگا، مذاکرات کے لیے اضافی وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

