Connect with us

تازہ ترین

میلبورن، پاکستانی آموں کی آمد اور نقاب کشائی

Nisar Hussain

تحریر: نثار حسین

میلبورن میں گرمیوں کی رُت اپنے اختتام کی جانب مائل ہے۔ مقامی آموں کی بہار اب سمٹ رہی ہے، مگر ذائقوں کی دنیا میں خلا پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اب ایک نئی خوشبو، اور مٹھاس کی نوید سنائی دے رہی ہے پاکستانی آموں کی آمد پھل کی ترسیل ہی نہیں ایک تہذیبی لمحہ، اجتماعی انتظار اور ذائقہ بھری روایت کی واپسی ہے، جس کا اشتیاق صرف پاکستانیوں تک محدود نہیں بلکہ دیگر اقوام بھی اس کے سحر میں گرفتار دکھائی دیتی ہیں۔

پھلوں کا بادشاہ آم اور آموں میں بھی چونسہ، جس کا ذائقہ زبان پر ٹھہرتا نہیں بلکہ دل میں اُتر جاتا ہے۔ اس کی مسحور کن خوشبو، شیریں رس اور دلکش ساخت ایسی ہے کہ ایک بار چکھ لیا جائے تو یادوں میں دیر تک مہکتا رہتا ہے۔ یہی وہ کیفیت ہے جسے اہلِ ذوق نے یوں بیان کیا: “الطَّعْمُ الحُلْوُ یَبْقٰی فِی الذِّکْرٰی” میٹھا ذائقہ یادوں میں زندہ رہتا ہے۔

pakistan mango and multicultural food festival

اسی ذوق اور شوق کے پیشِ نظر، میلبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس بار آموں کی آمد پر جشن بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ پاکستانی آم اور کثیرالثقافتی فوڈ فیسٹیول 18 جولائی 2026 کو ہوگا، مگر اس کی تمہید 11 اپریل کو قونصل خانۂ پاکستان میں شاندار تقریب کی صورت میں پیش کی گئی گویا خوشبو کا اعلان ہو چکا ، نقاب کشائی ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحۂ ترلائی: سجدوں میں بجھے چراغ اور سو گھروں کا اندھیرا

تقریب کے میزبان قونصل جنرل واجد حسین ہاشمی تھے، جنہوں نے نہایت وقار اور خلوص کے ساتھ اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی بلکہ چین، ترکیہ، نیپال، ملائیشیا، انڈونیشیا اور سری لنکا کے سفارتی نمائندگان نے بھی شرکت کر کے تقریب کو بین الاقوامی رنگ عطا کیا۔ معزز اراکینِ پارلیمنٹ کیتھلین میتھیوز وارڈ اور جان مُلاہی کی موجودگی نے اس تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا، جبکہ وکٹورین ملٹی کلچرل کمیشن کے نمائندے بھی اس کا حصہ بنے۔

تقریب میں آموں کی آمد کا اعلان ہوا، مگر اصل آم ابھی پردۂ راز میں ہیں۔ البتہ مہمانوں کی تواضع ایسے منفرد انداز میں کی گئی کہ ہر شخص اس کا معترف نظر آیا پستہ آم شیک کی لذت، آم کے ذائقے سے مزین کیک، اور مہمان نوازی کا وہ انداز جس میں اپنائیت جھلکتی تھی۔ کئی مہمان اس ذائقے کو دوبارہ چکھنے پر مجبور ہو گئے، گویا ایک گھونٹ میں پورا موسم سمو لیا گیا ہو۔

پاکستان کمیونٹی اینڈ سٹوڈنٹس ویلفیر کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ماجد گوندل کی تنظیمی مہارت اور مصطفیٰ کاظمی کی میزبانی یہ وہ امتزاج تھا جس نے تقریب کا لمحہ لمحہ یاد گار بنا دیا۔ مصطفیٰ کاظمی خود مہمانوں کی خدمت میں مصروف رہے، اور آنے والے مینگو

pakistan mango and multicultural festival

فیسٹیول کے لیے ویب سائٹ کا تعارف بھی پیش کیا۔ رانا شاہد نے اپنے کلمات میں پاکستانی آم کو جس خوبصورتی سے متعارف کرایا، وہ بھی قابلِ تحسین تھا، جبکہ آغا سید علی رحیمی کی جانب سے پیش کردہ ریفریشمنٹ نے تقریب کے ذائقے کو مکمل کر دیا۔

یہ مناظر ایک وسیع تر حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ آسٹریلیا جیسے کثیرالثقافتی معاشرے میں پاکستانی کمیونٹی نہ صرف اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ اسے مثبت اور خوشبودار انداز میں پیش بھی کر رہی ہے۔ قونصل جنرل واجد ہاشمی کا یہ جملہ کہ “قونصل خانے کے دروازے ہمیشہ کمیونٹی کے لیے کھلے ہیں” ایک بیان نہیں بلکہ ایک عملی فلسفہ بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا سے سبق: قانون نہیں، رویہ بدلتا ہے معاشرہ

اسی تناظر میں ایک قدیم حکایت یاد آتی ہے، جو آم اور ذوقِ سلیم کی نزاکت کو خوب بیان کرتی ہے۔ روایت ہے کہ مرزا غالب ایک روز بہادر شاہ ظفر کے ہمراہ باغ میں ٹہل رہے تھے۔ درختوں پر لٹکے آموں کو غور سے دیکھتے ہوئے غالب کچھ سوچ میں ڈوبے تھے۔ بادشاہ نے پوچھا: “کیا دیکھ رہے ہو؟” مرزا غالب نے مسکرا کر عرض کیا “حضور، سنا ہے دانے دانے پر مہر ہوتی ہے سو دیکھ رہا ہوں کہ کون سا دانہ میرے نام کا ہے۔” بادشاہ ظفر اس لطیف اشارے کو سمجھ گئے، اور کچھ ہی دیر بعد وہ آم مرزا غالب کے گھر پہنچا دیے گئے

یہ حکایت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آم پھل ہی نہیں، ایک احساس، تعلق، اور نسبت ہے اس کی مہک جو دلوں کو جوڑتی ہے۔ آج جب پاکستانی آم میلبورن کی سرزمین پر قدم رکھنے کو ہیں، تو یہ صرف تجارت نہیں بلکہ ثقافتی سفارت کاری کی لطیف صورت ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سالانہ تقریباً اٹھارہ لاکھ ٹن آم پیدا کرتا ہے، جن میں سے ایک قابلِ ذکر حصہ دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ سندھڑی، چونسہ، انور رٹول اور لنگڑا جیسی اقسام نہ صرف ذائقے میں منفرد ہیں بلکہ پاکستان کی زرعی شناخت کی نمائندہ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے لے کر یورپ، برطانیہ، کینیڈا، چین اور آسٹریلیا تک ان آموں کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ 18 جولائی کو منعقد ہونے والا مینگو فیسٹیول تقریب نہیں ہوگا بلکہ ایک ثقافتی مکالمہ ہوگا جہاں ذائقے زبان سے بڑھ کر دلوں تک رسائی حاصل کریں گے۔ توقع ہے کہ ہزاروں افراد اس جشن کا حصہ بنیں گے، اور یہ دن اس بات کا ثبوت ہوگا کہ کثیرالثقافتی ہم آہنگی صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔

پاکستانی آم اپنی مٹھاس میں ایک پیغام رکھتے ہیں محبت، تعلق اور شناخت کا۔ جب ایک رسیلا آم ہاتھ میں آتا ہے تو گویا اپنے وطن کی مٹی کی خوشبو بھی ساتھ لے آتا ہے۔ اور شاید اسی لیے کہا جاتا ہے:

“اَلْحَلاوَةُ تَجْمَعُ القُلُوبَ” مٹھاس دلوں کو جوڑ دیتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
پاکستان46 منٹس ago

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت...

trump trump
تازہ ترین54 منٹس ago

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے...

trump trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ جوہرہ معاہدہ ابراہم اکارڈ زمیں شمولیت کیساتھ مشروط کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر...

Tomato Tomato
پاکستان8 گھنٹے ago

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ کراچی میں ٹماٹر...

iran iran
تازہ ترین8 گھنٹے ago

طویل جنگ کے باوجود ایران امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت نے ظاہر کیا...

U.S. Base in Jordan U.S. Base in Jordan
تازہ ترین8 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب کے اردن میں امریکی اڈے پر حملے، ریڈارز اور ایندھن ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ...

rana-sikandar-hayat rana-sikandar-hayat
پاکستان9 گھنٹے ago

مریم نواز کی ہدایت پر وزیرتعلیم اسکولوں میں کیا پڑھائیں گے؟ رانا سکندر حیات کا بیان آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی جانب سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کوہر ہفتے ایک اسکول میں خود...

saudi arabia saudi arabia
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا سے جوہری معاہدہ، سعودی عرب کو ری ایکٹر و یورینیئم افزودگی کی اجازت مل گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی سول جوہری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی صدر...

B-1 Strategic Bombers B-1 Strategic Bombers
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی فوج نے ایران پر حملوں کیلئے B-1 اسٹریٹجک بمبار طیارے کا استعمال شروع کردیا

امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے B-1 تہران (صداۓ سچ نیوز) اسٹریٹجک...

Trending