Connect with us

پاکستان

اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

islamabad educational institution

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز گولڑہ (10-6) میں کمپیوٹر لیب کا قیمتی سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات، مقدمے کے اندراج اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا، وفاقی نظامت تعلیمات میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والے  کالج کے پرنسپل انوار خان کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست کے مطابق نامعلوم افراد نے کالج کی کمپیوٹر لیب سے کمپیوٹرز کے اہم پرزہ جات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چوری ہونے والے سامان میں 21 عدد 16 جی بی ریم، 21 عدد 500 جی بی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈسکس، 21 عدد 2.10 گیگا ہرٹز پروسیسرز، 21 عدد  بیٹریاں اور 21 عدد کنیکٹنگ کیبلز شامل ہیں۔کالج انتظامیہ کے مطابق چوری کے واقعے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ کمپیوٹر لیب طلبہ کی عملی تربیت اور کمپیوٹر کی تعلیم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

پرنسپل انوار خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت کے گرلز ماڈل سکول کُری شہر  سے چور کروڑوں روپے کے الیکٹرانک سامان کا صفایا کر گئے ،ماڈل سکول کُری سے چور 50 روم بکس 4 لیپ ٹاپ لے اُڑے تھےماڈل سکول کُری سے رات کے اندھیرے میں 24 سی پی یو اور 15 ٹیبلٹس بھی لے گئے، ماڈل  گرلزسکول کری سے چور بیٹریاں یو پی ایس اور سٹیبلائزر بھی لے گئے  تھے،چور تمام کمروں کے تالے توڑ کر سامان لے گئے فریج کا تالہ بھی توڑا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

_Shahbaz Sharif _Shahbaz Sharif
پاکستان5 منٹس ago

وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان...

islamabad educational institution islamabad educational institution
پاکستان13 منٹس ago

اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اسلام آباد ماڈل...

accident of school bus accident of school bus
پاکستان2 گھنٹے ago

گوجرانوالہ سے آنیوالی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ، ڈرائیور ہلاک، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور...

iran canada iran canada
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کینیڈا کی ایران کے 11 اداروں پر نئی پابندیاں، اہم تیل اور بینکنگ کمپنیاں بھی فہرست میں شامل

اوٹاوا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا نے ایران کی نیشنل آئل کمپنی، نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی اور بینک ملت سمیت 11...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین2 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک بہترین پرائیویسی فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ نے جون 2026 میں یوزر نیم فیچر متعارف کرایا تھا جو ابھی مکمل طور پر صارفین کو دستیاب...

AliPervaizMalik AliPervaizMalik
پاکستان2 گھنٹے ago

علی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئے

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک وفد کے ہمراہ قطر پہنچ...

_Pete-Hegest_ _Pete-Hegest_
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا نے جنگ شروع نہیں کی، ایران نے 47 سال پہلے شروع کی تھی، پیٹ ہیگیستھ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی...

moon moon
پاکستان2 گھنٹے ago

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

میں ایک مذہبی شخص ہوں، اس لیے اصولی طور پر مجھے جنت میں جانا چاہیے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ وہ خودکو جنت کا مستحق سمجھتے ہیں لیکن  اس کے...

US Defense Secretary Pete Hegseth US Defense Secretary Pete Hegseth
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے مواخذے کی کوشش کو تماشا قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کے روز ایران جنگ میں اختیارات کے ناجائز استعمال...

Trending