Connect with us

تازہ ترین

مسجد کے سائے میں دو انسانوں کا خون

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

جہلم شہر کا قریبی گاؤں للہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج بھی ویسا ہی ہے—
کچے راستے، نیم، ببول، شیشم اور بیری کے درخت…
اور دوپہر کی دھوپ میں پھیلی ہوئی ایک عجیب سی خاموشی۔
مگر آج…

sania-and-rehman

یہ خاموشی عام نہیں۔
ہوا جیسے کسی آنے والے سانحے کی خبر دے رہی ہو…
مسجد کا سفید مینار آسمان کی طرف اٹھا ہے، جیسے فریاد کر رہا ہو۔
اندر لگا پرانا لاؤڈ اسپیکر، جو صرف اذان کے وقت بولتا ہے…
مگر آج…

وہ چیخ اٹھتا ہے۔
“خدا کے لیے… کوئی ہمیں بچا لے… کوئی تو آ جائے…”
آواز ٹوٹ رہی ہے… سانسیں بکھر رہی ہیں…
یہ سنیعہ ہے۔

اس کے ہاتھ کانپ رہے ہیں، مگر وہ مائیک کو مضبوطی سے تھامے کھڑی ہے۔
اس کی نظریں مسجد کے دروازے پر جمی ہیں—
جیسے موت کو آتے دیکھ رہی ہو۔
“گاؤں والو…! میں سنیعہ بول رہی ہوں… خدا را ہمیں بچا لو… میرا اپنا بھائی ہمیں قتل کر دے گا… کوئی تو دروازہ کھٹکھٹائے… کوئی تو بولے…!”

یہ بھی پڑھیں: بارودی دھوئیں میں لپٹی دنیا

پورا گاؤں سنتا ہے۔
ہر گھر میں یہ آواز گونجتی ہے۔
چولہے بجھ جاتے ہیں-
باتیں رک جاتی ہیں…
مگر دروازے نہیں کھلتے۔
صرف کھڑکیوں کے پردے ہلتے ہیں…
اور پھر ساکت ہو جاتے ہیں۔
یہ وہ گاؤں ہے…

جہاں لوگ سب کچھ جانتے ہیں… مگر سچ بولنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
رحمان، سنیعہ کے پاس کھڑا ہے۔
اس کے چہرے پر تھکن ہے… مگر آنکھوں میں عجیب سا سکون۔
وہ آہستہ سے کہتا ہے:

“سنیعہ… چھوڑ دو… کوئی نہیں آئے گا…”
سنیعہ اس کی طرف دیکھتی ہے—
اس کی آواز ٹوٹ جاتی ہے:

“کیوں نہیں آئے گا رحمان…؟ کیا ہم اس گاؤں کے نہیں ہیں…؟ کیا ہم نے کسی کا کچھ بگاڑا ہے…؟”
رحمان کی آنکھوں میں نمی اتر آتی ہے۔
وہ مسکرانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہتا ہے:

“قصور صرف اتنا ہے… کہ ہم نے محبت کی ہے…
اور یہاں محبت سے بڑا کوئی جرم نہیں…”

یہ بھی پڑھیں: کیا دنیا کو بھی وائٹ ہاؤس کے فیصلے میں حصہ ملنا چاہیے؟

چند دن پہلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی گاؤں خوشی سے جگمگا رہا تھا۔
سنیعہ کے گھر میں روشنی تھی، دعائیں تھیں،
ہنسی تھی۔

رحمان نے عزت سے رشتہ بھیجا تھا—
اور قبول بھی ہو گیا تھا۔
ماں نے بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا تھا:

“میری بچی… اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے…”
باپ نے آنکھیں بند کر کے دعا مانگی تھی:

“یا اللہ… میری بیٹی کی قسمت سنوار دے…”
مگر…

یہ خوشی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔
وسیم…
سنیعہ کا بھائی…
جس کی آنکھوں میں غیرت کا جنون تھا،
اور دل میں انا کا زہر۔
“یہ رشتہ نہیں ہو سکتا!”
اس کی آواز گونجی تھی۔
“میری بہن اپنی مرضی سے شادی کرے؟
میں زندہ ہوں ابھی!”

باپ نے کانپتی آواز میں کہا تھا:
“بیٹا… یہ اس کی خوشی ہے…”
وسیم چیخ اٹھا:

“خاموش! یہ خوشی نہیں… بے غیرتی ہے!”
گھر کی دیواریں لرز گئی تھیں۔
اور پھر…

سب کچھ ٹوٹ گیا۔
سنیعہ اور رحمان نے عدالت میں نکاح کر لیا۔
چھوٹی سی دنیا…
سادہ سی خوشی…
مگر سچی خوشی۔
وہ گاؤں سے دور جا کر بس گئے۔
دن گزرتے گئے-
محبت کے دن-
پھر ایک دن…
ایک پیغام آیا۔

“سنیعہ… واپس آ جاؤ… ہم نے تمہیں معاف کر دیا ہے… قرآن کا واسطہ…”
سنیعہ کے ہاتھ کانپ گئے۔
“رحمان…مجھے امی یاد آ رہی ہیں… شاید واقعی سب ٹھیک ہو گیا ہو…”
رحمان نے گہری سانس لی:
“اگر قرآن کا واسطہ ہے… تو شاید ٹھیک ہی ہوگا…”
مگر…۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: چراغِ کربلا کی روشنی میں تہران کی ایک رات

کبھی کبھی سب سے بڑا دھوکہ…
مقدس لفظوں کے پردے میں چھپا ہوتا ہے۔
وہ گاؤں کے لئے روانہ ہوتے ہیں-
جیسے ہی گھر پہنچتے ہیں…
دروازہ کھلتا ہے…
اور ۔۔۔۔۔

سامنے وسیم کھڑا ہے۔
آنکھیں خون سے بھری ہوئی…
ہاتھ میں پستول۔
“آ گئے تم…؟”

اس کی آواز زہر میں ڈوبی ہوئی ہے۔
“آج تم دونوں کو زندہ نہیں چھوڑوں گا!”
سنیعہ چیخ پڑتی ہے:

“بھائی! قرآن کا واسطہ دیا تھا تم نے…!”
وسیم ہنستا ہے—ایک سرد، خوفناک ہنسی۔
“وہ صرف تمہیں واپس لانے کے لیے تھا…”
ماں چیختی ہے:

“وسیم! خدا کے لیے… یہ تیرے اپنے ہیں!”
باپ ہاتھ جوڑ لیتا ہے:

“بیٹا… گناہ مت کر…”
مگر وسیم کی آنکھوں میں صرف خون ہے۔
اسی لمحے…
سنیعہ رحمان کا ہاتھ پکڑتی ہے:

“دوڑو!”
وہ دونوں جان بچا کر بھاگتے ہیں…
اگاؤں کی مسجد میں پناہ لیتے ہیں۔
اللہ کے گھر میں پناہ-
“گاؤں والو…! خدا کے لیے… ہمیں بچا لو…!”
سنیعہ کی آواز آخری امید کی طرح گونجتی ہے۔
دروازہ زور زور سے ہل رہا ہے۔
دھم!
دھم!
دھم!
رحمان اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھامتا ہے:

“ڈرنا نہیں… ہم اللہ کے گھر میں ہیں…”
سنیعہ روتے ہوئے کہتی ہے:

“کیا اللہ کے گھر میں بھی ہمیں کوئی نہیں بچائے گا…؟”
اور پھر…
دروازہ ٹوٹ جاتا ہے۔
وقت رک جاتا ہے۔
سانسیں رک جاتی ہیں۔
اور پھر…
ایک گولی۔
دوسری گولی…
اور پھر…
خاموشی۔
مائیک اب بھی آن ہے۔
مگر اب کوئی آواز نہیں آتی۔
صرف…
ایک ادھوری فریاد کی بازگشت۔
گاؤں پھر بھی ویسا ہی ہے۔
لوگ باہر نکلتے ہیں…
ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں…
پھر نظریں جھکا لیتے ہیں۔
زندگی…
چلتی رہتی ہے۔
مگر مسجد کی دیواریں…
آج بھی گواہی دیتی ہیں۔
ہوا میں آج بھی وہ صدا گونجتی ہے:

“خدا کے لیے… کوئی ہمیں بچا لو…”
اور ہر بار…
ایک سوال جنم لیتا ہے—
کیا قاتل صرف وہ ہوتا ہے… جو گولی چلاتا ہے؟
یا وہ بھی…
جو سن کر بھی دروازہ نہیں کھولتا؟
گاؤں للہ آج بھی زندہ ہے۔
مگر اس کی خاموشی…
اب ایک چیخ ہے۔
ایک گواہی ہے۔
اور اس گواہی کے بعد…
اب کوئی انسانی عدالت باقی نہیں رہی۔
اب سنیعہ اور رحمان کا مقدمہ اللہ کی عدالت میں ہے…
ججوں کے بھی جج کی عدالت میں-
منصفوں کے بھی منصف کی عدالت-
وہ عدالت جہاں نہ جھوٹ چلے گا، نہ طاقت، نہ انا۔
انہوں نے اللہ کے گھر میں پناہ لی تھی…
اور وہیں اپنی جانیں دے دیں۔
اب ہر آنسو کا حساب ہوگا…
ہر فریاد سنی جائے گی…
اور ہر ظلم کا بدلہ دیا جائے گا۔
کیونکہ وہ اوپر والا…
دلوں کے راز بھی جانتا ہے،
اور خون کے قطروں کی زبان بھی۔
وہی سب سے بڑا منصف ہے…
اور اس کے ہاں…
نہ کبھی دیر ہوتی ہے…
نہ کبھی اندھیر۔

           
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین51 سیکنڈز ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین7 منٹس ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان14 منٹس ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

uzma-khanaleema-khan uzma-khanaleema-khan
پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان14 گھنٹے ago

ایران نے امن و استحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں  پاک ایران...

Trending