Connect with us

پاکستان

راولپنڈی میں مضر صحت اور ناقص گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام ، 1500 کلو گرام گوشت تلف

food

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) :پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں مضر صحت اور ناقص گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور تقریباً 1500 کلو گرام گوشت تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق امتیاز مارکیٹ، چاکرہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران گوشت سے بھری ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا۔ معائنے کے دوران گاڑی میں موجود بڑی مقدار میں باسی، بدبودار اور ناقص گوشت برآمد ہوا جسے ویٹرنری ڈاکٹر نے تفصیلی جانچ کے بعد انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 57 صفحات کا چالان تیار

حکام کے مطابق برآمد شدہ گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ اسے شہریوں تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ گوشت خفیہ طریقے سے شہر میں سپلائی کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑے خطرے کو ٹال دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ناقص اور مضر صحت خوراک کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک: امریکا 20 سالہ پابندی کا خواہاں، تہران 5 سال پر آمادہ

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملاوٹ شدہ یا ناقص اشیائے خورونوش کے خلاف فوری شکایات درج کروائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان8 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending