Connect with us

تازہ ترین

ایران کے جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک: امریکا 20 سالہ پابندی کا خواہاں، تہران 5 سال پر آمادہ

Baqir qalibaf and J D Vance

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں تہران کا جوہری پروگرام اختلاف کی وجہ بنا۔

امریکی نشریاتی ادارے ایکسیوز کے مطابق واشنگٹن نے یورینیئم افزودگی پر 20 سالہ پابندی کی تجویز دی، جبکہ ایران نے زیادہ سے زیادہ 5 سال کے لیے اس عمل کو معطل کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔

نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کی معطلی سے متعلق تجاویز کا تبادلہ کیا، تاہم کسی بھی معاہدے کی مدت کے معاملے پر واضح اختلاف برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے، پاسداران انقلاب

رپورٹس کے مطابق تہران نے یورینیئم افزودگی کو 5 سال تک معطل کرنے کی پیشکش کی، جسے ٹرمپ انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے 20 سالہ مدت پر اصرار کیا۔

اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے 2 سینئر ایرانی اور 1 امریکی عہدیدار کے حوالے سے تفصیلات شائع کی ہیں۔

یہ پیش رفت ٹرمپ انتظامیہ کے سابقہ مؤقف سے نمایاں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اندرونِ ملک یورینیم افزودگی کو مستقل طور پر ختم کرے، کیونکہ اس سے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقی بحر الکاہل میں کشتیوں پر امریکی حملوں میں 2 افراد ہلاک

سیاسی ماہر ایان بریمر کے مطابق جاری اختلافات کے باوجود امکان ہے کہ امریکا اور ایران یورینیئم افزودگی کی معطلی کے لیے ساڑھے 12 سالہ معاہدے پر متفق ہو جائیں۔

مذاکرات کا سلسلہ جاری

امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات تھی، جبکہ یہ ایران کے 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سب سے اعلیٰ سطح کا رابطہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

تہران کے جوہری پروگرام پر تعطل کے باعث اسلام آباد مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، اس کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور امن معاہدے کی راہ اب بھی موجود ہے، حتیٰ کہ پیر کے روز امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے آغاز نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہونے والی جنگ بندی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

azad-kashmir elections azad-kashmir elections
تازہ ترین1 دن ago

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات، ن لیگ 7 اور پی پی ایک نشست پر کامیاب

 مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد نتائج آنا شروع...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان1 دن ago

محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر...

Raza-Ameeri Raza-Ameeri
پاکستان2 دن ago

پاکستان ایران تعلقات دماوند اور کے ٹو جیسے بلند ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے...

Rubio-with-trump Rubio-with-trump
تازہ ترین2 دن ago

صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا یہودی عوام کیساتھ کھڑا رہے گا، روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا یہودی...

mqm-pakistan mqm-pakistan
پاکستان2 دن ago

ایم کیو ایم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، دونوں گروپوں کے کارکنان میں تصادم

 بہادرآباد (صداۓ سچ نیوز) ایم کیوایم پاکستان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپ میں اختلافات شدت اختیار...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان2 دن ago

بلاول بھٹو کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے، ان سے کہوں گا آپ کو غلط معلومات دی گئیں، رانا ثنا اللّٰہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ  کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو...

-nayyar-bukhari -nayyar-bukhari
تازہ ترین2 دن ago

مظفرآباد، ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، نیّر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ ان انتخابی نتائج کو پیپلز...

khawaja-asif khawaja-asif
تازہ ترین2 دن ago

آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، خواجہ آصف

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی...

peshawar-blast peshawar-blast
پاکستان2 دن ago

سوات، کبل پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد پولیس اہلکار زخمی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ آرپی اوملاکنڈ ڈویژن...

Elections Elections
تازہ ترین2 دن ago

آزاد کشمیر الیکشن، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ گجرات...

Trending