Connect with us

تازہ ترین

جنگ زدہ ایران میں مہنگائی کا طوفان، عوام کیلئے 2 وقت کی روٹی بھی مشکل

irani people

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران میں جنگی صورتِ حال کے دوران مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث لاکھوں خاندانوں کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔

ایرانی ادارۂ شماریات کے مطابق فارسی سال کے پہلے مہینے فروردین میں غذائی مہنگائی کی شرح 115 فیصد تک جا پہنچی، جبکہ بعض بنیادی اشیاء کی قیمتیں 3 گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوردنی تیل 375 فیصد، کوکنگ آئل 308 فیصد، درآمدی چاول 209 فیصد، ایرانی چاول 173 فیصد جبکہ مرغی 191 فیصد مہنگی ہو گئی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے موجودہ حالات کو سمجھنے اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن عوامی تعاون سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی پروگرام اور افزودہ یورینیم سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد کردیا

دوسری جانب ایرانی کرنسی ریال بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، 1 امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریال کی قدر گر کر تقریباً 17 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 1 سال قبل یہی شرح تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار تھی۔

ماہرین کے مطابق جنگ، معاشی پابندیوں، بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن نے ایران کی معیشت کو شدید بحران میں دھکیل دیا ہے، جس کے اثرات عام شہریوں اور کاروبار دونوں پر تیزی سے پڑ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

B2 Bombers B2 Bombers
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی...

Lebanon Lebanon
تازہ ترین14 گھنٹے ago

لبنان: اسرائیلی فوج نے گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کردیا

بیروت (صدائے سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع النبطیہ میں گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کر...

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA Federal Government Employees Housing Authority FGEHA
پاکستان15 گھنٹے ago

ایف جی ای ہاوسنگ اتھارٹی کا بروقت اقساط نہ جمع کرانے پر پلاٹ کینسل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے بروقت اقساط جمع نہ کرانے پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین15 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 9 تحریر : سید ارشد علی نقوی سیرتِ حضرت علی اکبر علیہ السلامنوجوان نسل کے...

muharram-ul-haram muharram-ul-haram
پاکستان2 دن ago

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد، روایتی راستوں پر گامزن

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد،روایتی راستوں پر گامزن ہے۔...

Trump Trump
تازہ ترین2 دن ago

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر...

venezuela-earthquake venezuela-earthquake
تازہ ترین2 دن ago

وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کا زلزلہ،32 ہلاک، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

کاراکاس (صداۓ سچ نیوز) وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین2 دن ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے،جس کے نتیجے میں...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین2 دن ago

ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

tel aviv tel aviv
تازہ ترین2 دن ago

اسرائیل کا امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ، وجہ بھی سامنے آگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی۔ اسرائیلی میڈیا...

Trending