پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین سے ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور اس کی رپورٹ سے اسپتال منتقلی کو مشروط کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین سے ملاقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا ، اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم بامقصد نہیں تھا اور سابقہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھیں تاہم متاثرہ فریق ہیں۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ان سے ذاتی معالجین کی ملاقات کے احکامات جاری کیے جائیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

