Connect with us

پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ، چیئرمین ریلوے

lahore-railways-station

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوےکوبتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود ریل کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ، اخراجات بڑھنے پر حکومت سے سبسڈی مانگی گئی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی شہادت علی اعوان نے ریلوے میں چوری کے واقعات اور ڈرائی پورٹ لیز معاہدے کی تفصیلات مانگ لیں ۔

چیئرمین ریلوے نے قائمہ کمیٹی کو بتایا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو تین بار حالیہ اضافےکےباوجود ریل کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ۔ تاہم اخراجات بڑھنے پر حکومت سے سبسڈی مانگی ہے ۔ کمیٹی نے ریلوےکو سبسڈی دینےکی حمایت کہ تاکہ عوام پر ریل کرایوں کا بوجھ نہ بڑھے ۔

چیئرمین کمیٹی نےریلوے میں چوری کے واقعات کی تفصیلات مانگیں تو  ڈی آئی جی نے بتایا آئندہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی ۔ بھلوال میں پیٹرول پمپ کی اراضی کےمعاملےپر وزارت ریلوےکی ناقص کارکردگی پر حکومتی رکن ناصر بٹ نے اظہار برہمی   کیا اور کہا کہ اس سائیٹ کیلئے ایک بندے نے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی آفر دی ۔ پاکستان ریلوے نے جگہ ساٹھ لاکھ روپے میں دے دی ۔ سی ای او ریلوے نے تعیناتی کے ایک ماہ میں ہی تباہی پھیر دی ہے ۔

 ناصر بٹ نے ریلوے پھاٹکوں پر ملازمین کی عدم موجودگی سے انسانی جانوں کو لاحق خطرات کی بھی نشاندہی کی ، وفاقی وزیر ریلوے کے  کمیٹی میں نہ آنے پر اعتراض اٹھایا ۔ کمیٹی نے ریلوے املاک کی نیلامی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تشویش  کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کا پیسہ دیکھ بھال کر استعمال کیا جائے ، چیئرمین کمیٹی نے ریلوے اسٹیشنز پر ویڈیو بنانے یا فوٹو گرافی پر پابندی کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھنے کی ہدایت کی  ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

B2 Bombers B2 Bombers
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی...

Lebanon Lebanon
تازہ ترین8 گھنٹے ago

لبنان: اسرائیلی فوج نے گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کردیا

بیروت (صدائے سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع النبطیہ میں گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کر...

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA Federal Government Employees Housing Authority FGEHA
پاکستان9 گھنٹے ago

ایف جی ای ہاوسنگ اتھارٹی کا بروقت اقساط نہ جمع کرانے پر پلاٹ کینسل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے بروقت اقساط جمع نہ کرانے پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین9 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 9 تحریر : سید ارشد علی نقوی سیرتِ حضرت علی اکبر علیہ السلامنوجوان نسل کے...

muharram-ul-haram muharram-ul-haram
پاکستان1 دن ago

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد، روایتی راستوں پر گامزن

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد،روایتی راستوں پر گامزن ہے۔...

Trump Trump
تازہ ترین1 دن ago

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر...

venezuela-earthquake venezuela-earthquake
تازہ ترین1 دن ago

وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کا زلزلہ،32 ہلاک، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

کاراکاس (صداۓ سچ نیوز) وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین1 دن ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے،جس کے نتیجے میں...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین1 دن ago

ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

tel aviv tel aviv
تازہ ترین1 دن ago

اسرائیل کا امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ، وجہ بھی سامنے آگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی۔ اسرائیلی میڈیا...

Trending