Connect with us

پاکستان

ایف جی ای ہاؤسنگ اتھارٹی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا، سیکٹر ایف 14, 15 کے متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت پروویژنل آفر لیٹرزکی تقسیم

DC Land FGEHA distributing POL in F-14 15 affectees


اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب ایف 14 ، 15سے سیکٹر اسلام آبادکے متاثرین کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن( ریٹائرڈ )ظفر اقبال کی ہدایت پرلینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین میں آج باقاعدہ طور پر پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے، جس سے متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہاؤسنگ منصوبے کی کامیاب پیش رفت پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

اس سلسلے میں سیکٹر F-14 اور F-15 اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی اور ڈائریکٹر لینڈ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران متاثرین کو پروویژنل آفر لیٹرز فراہم کیے گئے جبکہ متعلقہ افسران نے متاثرین سے ملاقات بھی کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے بروقت حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی نے کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین رہائشی منصوبوں میں شمار ہوتے ہیں اور وفاقی وزیر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی ہدایات کے مطابق ان منصوبوں پر ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کرنا ہاؤسنگ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور آج کے اقدامات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ متاثرین کے مسائل کے حل، شفافیت کے فروغ اور اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں میں بھی نمایاں تیزی لائی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 مستقبل میں جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ہاؤسنگ منصوبہ ثابت ہوں گے۔

تقریب میں شریک متاثرین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ترقیاتی اور انتظامی امور کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان48 سیکنڈز ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان15 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان32 منٹس ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

Trending