تازہ ترین
جوہری میزائلوں سے لیس امریکا کی اوہائیو کلاس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی ہے۔ یہ آبدوز امریکا کے انتہائی خفیہ فوجی اثاثوں میں شمار ہوتی ہے۔
امریکی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جبرالٹر پہنچنے والی آبدوز اوہائیو کلاس بیلسٹک میزائل آبدوز ہے، جسے ’بومر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اسٹیلتھ پلیٹ فارم جوہری وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بحریہ کے مطابق ’یہ دورہ امریکا کی صلاحیت اورنیٹو اتحادیوں کے ساتھ مسلسل وابستگی کا مظاہرہ ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اوہائیو کلاس آبدوزیں سمندر سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ناقابلِ شناخت لانچ پلیٹ فارم ہیں، جو امریکی جوہری دفاعی نظام کے سب سے محفوظ حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکا عام طور پر اپنی ان آبدوزوں کی لوکیشن ظاہر نہیں کرتا تاہم اس بار جبرالٹر میں اس کی موجودگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تازہ جنگ بندی تجویز کو اتوار کے روز ’مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

