Connect with us

پاکستان

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی نےسیکٹر ایف 14/ 15 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا

FGEHA took control of streets and roads in f-14 15

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر الماس صبحی ثاقب کی زیر نگرانی سیکٹر15/ F-14 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا گیا۔جس کے بعد اب اہم شاہراہوں اور سروس روڈز کا قبضہ مکمل طور پر ہاوسنگ اتھارٹی کے پاس آ چکا ہے ۔

• ایسٹ F-14 مرکز روڈ، اور اس کے ساتھ ملحقہ علاقہ کو مکمل طور پر کلیئر کروایا گیا۔
•ویسٹF-14 سروس روڈ، ، اور ملحقہ علاقہ کا قبضہ بھی مکمل طور سے واگزار کروا لیا گیا۔
• ایف 14 مرکز کی تمام روڈز /ملحقہ علاقہ کو بھی مکمل طورپر واگزار کروا لیا گیا ہے۔

DC/LACفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی الماس صبحی ثاقب نے کہا کہ ان اہم راستوں کی کلیئرنس سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی اور مستقبل میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ تمام اقدامات ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات اور مسلسل نگرانی میں عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے ہدایات پر متاثرین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر پروویژنل آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی ان کے مسائل کے بروقت حل، شفافیت کے فروغ اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف جی ای ہاؤسنگ اتھارٹی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا، سیکٹر ایف 14, 15 کے متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت پروویژنل آفر لیٹرزکی تقسیم

حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کی ذاتی دلچسپی، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل نگرانی کے باعث سیکٹر F-14 اور F-15 میں ترقیاتی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے، جبکہ متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں، مؤثر انتظامی اقدامات اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے جاری کاوشوں کو عوامی حلقوں میں بھی سراہا جا رہا ہے۔

متاثرین نے ہاؤسنگ اتھارٹی، بالخصوص ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت، سنجیدہ کوششوں اور ذاتی دلچسپی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ہاؤسنگ منصوبہ بنایا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان11 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان12 گھنٹے ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان13 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان2 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان2 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان2 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان3 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending