پاکستان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان پر بطور ثالث مکمل اعتماد کا اظہار
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بطور ثالث مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔
چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بہترین ہیں۔ فیلد مارشل اور وزیراعظم پاکستان شاندار شخصیات ہیں۔ ایران کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ چاہتے ہیں جو امریکی اور ایرانی دونوں کیلئے اچھا ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔ ایران خود کو ٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کریں گے، ایرانی فوج کو فیصلہ کن شکست دی ہے۔ یہ معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔ ناکہ بندی انتہائی موثر ہے، ہم کوئی گیم نہیں کھیل رہے، ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی وصولی 1200 ارب روپے سے متجاوز
انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران کی صورتحال پر بات کریں گے، ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی، 2026 ختم ہونے سے پہلے صدر شی امریکا آئیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یورکرین کی جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، میں اس دورے کیلئے پرجوش ہوں، کئی اچھی چیزیں ہونے والی ہیں۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

