پاکستان
منشیات فروش پنکی کی عدالت میں پیشی کی تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (صداۓ سچ نیوز) ڈرگ سپلائر ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں گزشتہ روز عدالت میں پیشی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پنکی کو گذری تھانے کے 4 مقدمات میں بھی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، تفتیشی افسر نے چاروں مقدمات میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ چاروں مقدمات میں مفرور تھی، ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات 2021ء سے 2024ء کے دوران درج کیے گیے۔
ملزمہ کو گزشتہ روز گارڈن تھانے میں درج 2 مقدمات میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ سے 1540 گرام کوکین اور 6970 گرام خام مال برآمد ہوا ہے، گرفتاری کے وقت جائے وقوع سے کوکین برآمد ہوئی، پنکی سے سورس اور ریسورس سے متعلق معلومات لینی ہے، سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خودکش بمبار کو روکنے والے لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت دینے کی منظوری
ریمانڈ رپورٹ میں ملزمہ کا 25 مئی تک کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے پولیس تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی، ملزمہ کو 25 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

