Connect with us

پاکستان

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام

pinky drug-trafficking

کراچی (صداۓ سچ نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں  پیش کردیا گیا۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور پھر انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پنکی نے عدالت پیشی کے دوران شور شرابہ کیا اور کہا کہ  مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کرکے وین میں لایا گیا، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور مجھ پر تشدد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے ملزمہ کو یقین دہانی کرائی کہ عدالت میں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا، آپ کا اور آپ کے وکیل کا مکمل مؤقف سنا جائے گا۔

انمول عرف پنکی نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف 20 سے 25 پرچے ڈالے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ سب کچھ قبول کریں ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لے جائیں گے ۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ 3 دن ریمانڈ ملا تھا، کیس میں کیا پیشرفت ہے، جس پر  تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7 لوگ گرفتار کیے ہیں، ملزمہ کی نشاندہی پر ریکوری ہو رہی ہے تاہم ملزمہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ 

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ ملزمہ کا پہلا آرڈر کہاں ہے ؟  تفتیشی افسر نے جواب دیا پہلا آرڈر پولیس موبائل میں موجود ہے، اس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ انویسٹی گیشن ہے آپ کی۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 3 کیسز ہیں، معزز عدالت کو صحیح طرح سمجھا نہیں سکا، ملزمہ آج تک نہیں پکڑی گئی تھی، بہت عرصے سے کام کر رہی ہے، یونیورسٹیوں میں نسلیں تباہ کردی گئی ہیں، 800 افراد کے نمبر ملے ہیں جن کو منشیات سپلائی کر رہی تھی، ملزمہ کے گینگ میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ بہت ہی شاطر ہے، بار بار بیان بدل رہی ہے، ملزمہ نے ابھی آتے ہوئے کہا کہ مجھے جانتے نہیں ہو، میرا نام پنکی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ پنکی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

covid covid
تازہ ترین2 گھنٹے ago

2020ء سے 2023ء تک کورونا سے 22.1 ملین اضافی اموات ہوئیں، عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2020ء سے 2023ء کے دوران دنیا بھر میں...

shops shops
پاکستان2 گھنٹے ago

سندھ، دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ مل گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس اور شادی ہالز کو بھی...

us-envoy us-envoy
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ کے دورے کے بعد چین نے ایران سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے، امریکی مندوب کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ مائیکل والٹز  نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

-xi-jinping-donald-trump -xi-jinping-donald-trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

شی جن پنگ نےڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے نایاب و خفیہ ترین حکومتی باغ کا دورہ کیوں کروایا؟

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی...

pinky drug-trafficking pinky drug-trafficking
پاکستان3 گھنٹے ago

پنکی کی نشاندہی پر 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی نشاندہی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ...

pinky drug-trafficking pinky drug-trafficking
پاکستان3 گھنٹے ago

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام

کراچی (صداۓ سچ نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ...

tehran tehran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

تہران پر جنگ کے تباہ کن اثرات، ہزاروں شہادتیں اور اربوں کا نقصان سامنے آ گیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران کی میونسپل حکومت نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے...

pak-america pak-america
پاکستان3 گھنٹے ago

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض...

xi-jinping-donald-trump xi-jinping-donald-trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

شی جن پنگ ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات، امریکا و چین کا اپنے ہی معاہدوں پر مختلف مؤقف سامنے آ گیا

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 2 روزہ سربراہی ملاقات...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک اعلیٰ رہنما کو ختم کر دیا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک...

Trending