Connect with us

پاکستان

صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto

اسکردو (صدائے سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نےکہا  ہےکہ  ایران  جنگ کے نتیجے  میں  معاشی بحران پیدا  ہوا ہے، صرف   پیپلزپارٹی ملک کے معاشی  مسائل  حل کرسکتی ہے، پاکستان کی امن کی کوشش پر ہمیں فخر ہے۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی  کا کہنا تھا کہ  پچھلے الیکشن میں  گلگت بلتستان (جی بی)  کا دورہ کیا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا، ایران میں بچوں کے اسکول میں میزائل مارا گیا، بیدردی سے عالمی قانون  توڑتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیا گیا، پچھلے الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا،اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے، ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظلم ایران تک محدود نہیں فلسطین میں بھی لوگوں کو شہید کیا گیا، دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی پسماندہ  طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے ، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہےکہ امیر ،امیرتر ہو، بی آئی ایس پی اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بدقسمتی ہے حکمراں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتےہیں، ہم  بینظیر انکم  سپورٹ پروگرام کو بچائیں گے، اس بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں وزیراعظم  سے اضافہ کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی،جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدرزرداری نے دیا، پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دینےکا اعلان ذوالفقار بھٹو  نے بلتستان کی سرزمین  سے کیا، 18ویں ترمیم  میں دیےگئے اختیارات  جی بی کو  بھی دیے جائیں تو مسائل حل ہوں گے ، جی بی میں حق حاکمیت کے بعد حق ملکیت حاصل کرنا ہوگا، اسلام آباد کو ماننا ہوگا جی بی کے وسائل یہاں کے عوام کے ہیں، جب تک اسلام آباد نہیں مانےگا جی بی اور پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ، جی بی کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے عوام دوست حکومت بنانی ہے یا عوام دشمن۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیے، پیپلزپارٹی کی سیاست دوسری جماعتوں سےمختلف ہے، پیپلزپارٹی عام آدمی کی سیاست کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کو مالک بنایا اسی طریقے سے قومیں ترقی کرتی ہیں، صدر زرداری نے روٹی کپڑا اور مکان کو بینظیر کارڈ سے عملی طور ممکن بنایا، دیگر ممالک ہم  سے  پوچھتے  تھےکہ کیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا ہم شروع کریں، شہید بی بی بھی جب آئیں روزگار لےکر آئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان3 منٹس ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان18 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان35 منٹس ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

Trending