Connect with us

تازہ ترین

امریکا ، اسرائیل ایرانی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں ، تنازع کے پرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہیں، روس

russia

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکا اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے، روس عالمی قوانین کے مطابق پُرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے، تنازع کا پُرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر حملہ اقوامِ متحدہ کے ایک خودمختار اور آزاد رکن ملک کے خلاف بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ امر خاص طور پر قابلِ مذمت ہے کہ یہ حملے ایک بار پھر اُس وقت کیے جا رہے ہیں جب ایران کی اسلامی جمہوریہ کے حوالے سے صورتحال کو طویل مدتی بنیادوں پر معمول پر لانے کے لیے مذاکراتی عمل کی تجدید کی جا رہی تھی۔

روس نے کہا کہ یہ سب اُس یقین دہانی کے باوجود ہو رہا ہے جو روسی فریق کو دی گئی تھی کہ اسرائیل ایران کے ساتھ فوجی تصادم میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرنیوالی جوہری تنصیبات پر بمباری ناقابلِ قبول ہے۔ عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مسلسل امریکی اقدامات باعث تشویش ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Training program for waste pickers Training program for waste pickers
پاکستان20 گھنٹے ago

اقوام متحدہ کا کچرا چننے والے محنت کشوں کو حقوق دلانے کا تربیتی منصوبہ

ساہیوال (صدائے سچ نیوز) پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹھوس کچرے کے مسئلے اور غیر رسمی شعبے سے وابستہ...

un un
تازہ ترین21 گھنٹے ago

شمالی یمن میں غذائی قلت کی وجہ سے قحط کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شمالی یمن میں غذائی قلت شدت اختیار کر رہی...

hot-weather hot-weather
پاکستان22 گھنٹے ago

کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

کراچی (صدائے سچ نیوز) کراچی میں آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔ محکمۂ...

Petrol prices Petrol prices
پاکستان22 گھنٹے ago

قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل اب...

iranian fast attack ship iranian fast attack ship
تازہ ترین22 گھنٹے ago

ایران کی کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس فاسٹ اٹیک کشتی متعارف

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ کرتے ہوئے ایک جدید فاسٹ اٹیک کشتی...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین22 گھنٹے ago

رینگتا ہوا انصاف

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ شہر کے پرانے حصّے میں ایک بوسیدہ عدالت کھڑی ہے۔اس کی دیواریں نمی...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین23 گھنٹے ago

قربانی

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ عید الاضحیٰ کی صبح اتر رہی ہے۔فضا میں تکبیر کی آوازیں گونج رہی...

ships in hormuz ships in hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی فوج کی تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نئی وارننگ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی اجازت...

climate change 2027 climate change 2027
تازہ ترین2 دن ago

2027 انسانی تاریخ کا سب سے زیادہ گرم سال ثابت ہوسکتا ہے،عالمی موسمیاتی ادارے نے خبردار کر دیا

عالمی موسمیاتی ادارے نےخبردارکیا ہےکہ 2026 کےاختتام پرال نینوسسٹم دوبارہ شدت اختیارکرسکتا ہے،جبکہ2027 انسانی تاریخ کا سب سے زیادہ گرم...

UN_SecurityCouncil UN_SecurityCouncil
تازہ ترین2 دن ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیں

نیویارک (صدائےسچ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان کے خلاف عائد اسلحہ پابندی، سفری پابندیوں اور اثاثے...

Trending