اوورسیز پاکستانیز
پاکستانی ماہرِ ماحولیات انعم چوہدری کااعزاز، اوسلو ماحولیاتی ایوارڈعطا
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)پاکستانی نژاد ماہرِ ماحولیات انعم چوہدری کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ماحولیات کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر سرکاری اوسلو ماحولیاتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ شہر کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کیلیے سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔
انعم چوہدری کو یہ اعزاز اس بات کے اعتراف میں دیا گیا کہ انہوں نے اوسلو میں ماحولیات کے حوالے سے سبز اور پائیدار تبدیلی کے سفر کو آگے بڑھانے میں ناصرف پیشہ ورانہ سطح پر اہم کردار ادا کیا بلکہ ذاتی طور پر بھی ماحول دوست طرزِ زندگی اور پالیسیوں کے فروغ کے لیے نمایاں وکالت کی۔
شہر کی انتظامیہ کے مطابق انعم چوہدری کی کوششوں نے اوسلو کو ماحول دوست اقدامات میں عالمی سطح پر ایک مثالی مقام دلانے میں مدد دی ہے، ان کے منصوبوں نے ناصرف مقامی سطح پر کاربن اخراج میں کمی میں کردار ادا کیا بلکہ عوام کو پائیدار مستقبل کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔
انعم چوہدری نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ اس مقصد کے لیے کام کرنے والے ہر شخص کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم سب پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف، سرسبز اور محفوظ دنیا چھوڑ کر جائیں۔
ماہرین کے مطابق اوسلو ماحولیاتی ایوارڈ ان افراد اور اداروں کو دیا جاتا ہے جو ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہیں اور معاشرے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

