Connect with us

تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

donald-trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم دوبارہ بڑے پیمانے پر شروع کرنے کی پھر دھمکی دیدی۔

 فاکس نیوز سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے۔ ایران امریکا سے اتفاق کرتا ہے اور  پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے ۔ ان کا جواب پسند نہیں آیا۔ ایران میں سخت گیر قیادت کو جھکنے پر مجبور کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تہران نے خط میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کا ذکر نہیں کیا۔ ایٹمی مواد کو ہمارے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ان کے پاس جوہری مواد کو ملبے سے نکالنے کی ٹیکنالوجی نہیں ۔ یہ معاملہ مزید مذاکرات کیلئے چھوڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ اجلاس ہوا۔ امریکی خبررساں ادارے ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی بھی زیر غور آئی۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ڈیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران امریکا کو رعایت دینے کیلئے تیار نہیں اور صدر ٹرمپ دباؤ بڑھانے کیلئے ایران کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئےحملے کی صورت میں ممکنہ آپشنز میں 90 فیصد یورینیم افزودگی بھی ہو سکتی ہے، ایران

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر ٹرمپ چین کے دورے سے پہلے ایران کے خلاف کارروائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ اس لیے ممکنہ امریکی ردعمل دورہ چین کے بعد آ سکتا ہے۔

 ایگزیوس کے مطابق حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے بعد واشنگٹن میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے معاملے پر خاطر خواہ لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔ اسی تناظر میں امریکی انتظامیہ دباؤ بڑھانے کے نئے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان8 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان9 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف کا دعوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین9 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر...

lutan lutan
برطانیہ اور یورپ23 گھنٹے ago

لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل...

trump-golf-club trump-golf-club
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر...

russia ukrainian-president russia ukrainian-president
تازہ ترین23 گھنٹے ago

روس کے اسٹریٹجک ذخائر ختم ہوگئے، شمالی کوریا میزائل اور فوجی دستے فراہم کررہا ہے، یوکرینی صدر کا الزام

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے...

Rawalpindi-Firing Rawalpindi-Firing
پاکستان23 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، ذرائع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کا واقعہ...

UK-Prime-minister UK-Prime-minister
تازہ ترین23 گھنٹے ago

مانچسٹر، وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے...

Trending