Connect with us

پاکستان

کراچی، رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم

karachi-property

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کیٹیگری میں تبدیل کرنے پر پابندی ختم کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عوامی مقامات کی حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکے گی۔

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق اہم کیس نمٹاتے ہوئے بلڈرز کو بڑا ریلیف دے دیا۔ عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے سابقہ عدالتی فیصلہ واپس لے لیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ پارکس، اسپتالوں اور کھیل کے میدانوں سمیت عوامی مفاد سے جڑے مقامات کی کیٹیگری کسی صورت تبدیل نہیں کی جا سکے گی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں  کرے گی۔ اگر کوئی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرے تو متعلقہ فورم یا ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس کا اختیار اب موجود نہیں، عدالت قانون بنا نہیں سکتی بلکہ اس پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اگر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کیلئے قانون موجود ہے۔

عدالت نے کہا کہ توقع ہے کہ ٹاؤن پلاننگ کے ادارے نیک نیتی سے کام کریں گے۔ سپریم کورٹ کا پلاٹوں کی کیٹیگری تبدیل کرنے کا فیصلہ کسی ادارے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان58 منٹس ago

اسلام آباد، عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے علاقے ایف۔ 6 میں عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید...

chapursan-valley chapursan-valley
پاکستان1 گھنٹہ ago

ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک بند

ہنزہ (صداۓ سچ نیوز) ہنزہ کےعلاقے چپورسن میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے چپورسن میں...

fire fire
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا، آگ بھی لگا دی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا...

crude-oil (1) crude-oil (1)
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 87.69 ڈالر فی...

abbas araqchi abbas araqchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کیخلاف جارحیت کی حمایت سے یورپی ممالک اخلاقی حیثیت کھو چکے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل...

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان15 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین15 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان15 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

Trending