پاکستان
پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 3 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے
لاہور (صدائے سچ نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔
ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 40ہزار شہریوں کے چالان کئے گئے ،سنگین ٹریفک وائلیشنز پر 344 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا،6 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 131 افراد حوالات میں بند ہیں،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 6 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے کئے گئے۔
ون وے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار870،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 5 ہزار افراد کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر
پبلک ٹرانسپورٹ پر پیسنجر اوور لوڈنگ کرنے پر 630 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کر دیا،پنجاب بھر میں 1500 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
اسی طرح اسموگ تدارک کے تحت 3ہزار800 گاڑیوں کے چالان،ایک ہزار گاڑیاں بند کی گئیں ، غیر محفوظ 812 گاڑیوں کو جرمانے اور 222 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
ٹریفک میں خلل ڈالنے والے بھکاریوں کیخلاف 11 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والے 2036 اور غلط پارکنگ کرنے والی 536 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

