تازہ ترین
مسلسل بمباری، اعلیٰ ترین قیادت کی شہادت کے باوجود بھی اسرائیل ایران میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام
تہران (صدائے سچ نیوز) اکیس دن کی مسلسل بمباری، اہم تنصیبات پر حملوں اور ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کی شہادت کے باوجود بھی اسرائیل اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کامیابی کے لیے ایران میں زمینی فوج اتارنے کو ضروری قرار دے دیا ہے۔
کئی روز منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم میڈیا میں آئے اور بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی صلاحیت ختم کردی لیکن فوج داخل کیے بغیر ایران کی حکومت کا تختہ نہیں الٹا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ زمینی اقدام کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں، ساؤتھ پارس پر حملہ اسرائیل نے کیا لیکن ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی شہید
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا۔
دوسری طرف امریکا کی جانب سے مزید کئی جنگی جہاز، 4 ہزار امریکی میرین اور سیلرز مشرق وسطیٰ بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا کے کم از کم 3 بحری بیڑے سان ڈی ایگو سے چل پڑے ہیں جبکہ امریکا کی ریپڈ رسپانس فورس کی تعیناتی سے ایران پر زمینی حملے کی قیاس آرائیاں بھی بڑھنے لگی ہیں۔
-
پاکستان5 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

