پاکستان
حکومت کو فی لیٹر ڈیزل 49 روپے اور فی لیٹر پیٹرول 29 روپے مہنگا کرنےکی سمری بھیج دی گئ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 29 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 49 روپے اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 14 مارچ کو وفاقی حکومت نے ایک ہفتےکے لیے 23 ارب روپےکا بوجھ اٹھایا تھا اور 14 سے20 مارچ تک پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے23 ارب روپےکا بوجھ پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مد میں اٹھایا تھا، 14 مارچ کو پیٹرول کی قیمت میں 49 روپے 63 پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 75 روپے 5 پیسے فی لیٹرکا اضافہ روکا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ ہفتےکے لیے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رہ سکتی ہے، وفاقی حکومت آئندہ ہفتے کے لیے بھی پرائس ڈیفرنشیل کلیم اٹھاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیخلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے: بلوم برگ کا انکشاف
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت میں121روپے77 پیسے صرف ٹیکس ہے، فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں اس وقت 38فیصد ٹیکس شامل ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 73 روپے 42 پیسے ٹیکس شامل ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 22 فیصد ٹیکس شامل ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم اورکلائمیٹ سپورٹ لیویز بھی شامل ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

