پاکستان
انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا، 280 روپے 87 پیسے پر بند
کراچی (صدائے سچ نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 87 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز اختتامی ریٹ 280 روپے 90 پیسے تھا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز سے زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جبکہ درآمدی ادائیگیوں میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں بہتری کے باعث روپے کو قدرے سہارا ملا ہے۔
حکومت 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی پالیسی اقدامات، بیرونی فنانسنگ میں بہتری اورآئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔
ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں اگرزرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری برقراررہی تو روپے کی قدرمیں مزید استحکام کا امکان ہے تاہم عالمی تیل کی قیمتوں اوردرآمدی دباؤ کو بھی مدِنظررکھنا ضروری ہوگا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

