تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر قبضے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر مزید حملے کیے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔
عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی لڑنے کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور امریکی فوج پہلے ہی 1 ہفتے میں 5 ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے جس کے نتیجے میں ایران کے بحری، فضائی اور ڈرون نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کہ اگر ایران نے ’کوئی شرارت‘ کی تو اسے پہلے سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب کھلی ہے اور یہاں سے جہاز دوبارہ گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد سپلائی ممکن ہوتی ہے۔
حالیہ کشیدگی کے باعث ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں نے تجارتی جہاز رانی کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ متعدد بحری جہازوں پر حملوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان1 ہفتہ agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

