پاکستان
الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے دھاندلی سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوالیا۔ الیکشن کمیشن ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لے کر اسد قیصر کے بیان پر قانونی کارروائی کرے گا۔
واضح رہے کے اسد قیصر نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افسوسناک ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ اور اگر یہی انتخابات کرانے کا معیار ہے تو بہتر تھا انتخاب کرانے کے بجائے براہ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے251کے نتائج کالعدم قرار، امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم
بانی پی ٹی آئی کا پہلے ہی الیکشن کمیشن پاکستان میں توہین چیف و کمیشن کا کیس زیرالتوا ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

