پاکستان
ٹیکسلا میں جشن ولادت مولا علیؑ و عرسِ شاڑی والی سرکار کی تقریبات کا آغاز
ٹیکسلا واہ کینٹ (مشتاق حسین نقوی بیورو چیف صدائے سچ ) تین روزہ جشن ولادت مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اور عرس مبارک جد امجد سادات ٹیکسلا پیر طریقت حضرت پیر سید حیدر صفدرسرکار المعروف شاڑی والی سرکار کی 70 سالہ تقریبات کا اغاز مرقد مبارک کو عرق گلاب کے غسل دینے کی تقریب سے کردیا گیا۔
ان تقریبات میں ہزارہ ڈویژن پشاور ڈویژن راولپنڈی اور پاکستان کے دوسرے شہروں سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں ۔
ان تین روزہ تقریبات میں ملک کے نامور قوال اور نعت خوان شرکت کرتے ہیں مختلف علاقائی درباروں اور عقیدت مندوں کے گھروں سے ڈالیاں اور گھڑولیاں لائی جاتی ہیں ۔
ان تقریبات میں نوبت بجانے کا بھی عظیم مظاہرہ کیا جاتا ہے جس میں مقامی فنکار اور خطہ پٹھوار کے نامور فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں تقریبات کے تینوں روز صبح سے لے کر رات گئے تک وسیع لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں عقیدت مندوں کے علاوہ غربا بھی استفادہ حاصل کرتے ہیں۔
-
پاکستان1 مہینہ agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
ایکسکلوسِو4 ہفتے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان4 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان3 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
اوورسیز پاکستانیز1 مہینہ agoبرطانیہ میں ازدواجی تحلیل: رجحانات، خدشات اور اصلاحی اقدامات

