پاکستان
کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔
مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔
سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کسٹم ہاؤس کے سامنے نیٹی جیٹی پل پر مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جبکہ مولوی تمیز الدین روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سلطان آباد سے مائی کولاچی کی جانب جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں آمد و رفت معطل ہے، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کرایا جا رہا ہے، پی آئی ڈی سی سے آنے والی گاڑیوں کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
-
پاکستان2 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

