Connect with us

تازہ ترین

اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، درجنوں عمارتیں تباہ

Israel

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں 40 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حکام نے ایک خاتون کی ہلاکت اور 25 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتس کی رپورٹ کے مطابق شہر کی بلدیہ نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم 40 عمارتوں کو مختلف نوعیت کا نقصان پہنچا۔ جن میں متعدد رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے ہفتے کی رات سے اتوار کی صبح تک کیے گئے اور ان میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ بعض عمارتیں براہِ راست میزائلوں کی زد میں آئیں۔ جس کے نتیجے میں دھماکے، آگ اور ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ مختلف علاقوں میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بلدیاتی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت 200 سے زائد افراد کو ان کے گھروں سے نکال کر شہر کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ بحالی کے اقدامات پر کام جاری ہے۔

اسرائیلی ہنگامی طبی سروسز کے مطابق حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مختلف رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد 20 سے 28 کے درمیان بتائی گئی ہے۔ جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ حملے مبینہ طور پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد کیے گئے۔ جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں مارے گئے۔ تاہم اس حوالے سے مختلف ذرائع سے متضاد اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

تل ابیب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو بم شیلٹرز میں منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان3 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان4 گھنٹے ago

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

پی ڈی ایم اے  نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے کے...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر...

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان13 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان13 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین13 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

Trending