پاکستان
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات، چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا، 28 امیدوار کامیاب
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنی واضح برتری ثابت کر دی۔
انتخابات میں مجموعی طور پر دونوں گروپوں کے 55 امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 63 فیصد رہا۔ انتخابی نتائج کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں نے اپنے مخالف گروپ کے امیدواروں کو 300 سے 323 ووٹوں تک کی بھاری لیڈ سے شکست دی۔ چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی مؤثر قیادت اور بہترین انتخابی حکمت عملی نے فاؤنڈر گروپ کی اس شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
فاؤنڈر گروپ کی اس کامیابی کو تاجر برادری کی جانب سے گروپ پر بھرپور اعتماد اور اس کی مسلسل محنت، جدوجہد اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گروپ نے اپنی بہترین حکمت عملی، مضبوط تنظیمی رابطوں اور تاجر برادری کے ساتھ مسلسل روابط کی بدولت نمایاں کامیابی حاصل کی۔
فاؤنڈر گروپ کے رہنماؤں اور کامیاب امیدواروں نے اس موقع پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد یا گروپ کی نہیں بلکہ اسلام آباد کے تمام چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، کاروباری مسائل کے حل، مارکیٹوں کی بہتری، چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور حکومتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطوں کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔
چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ کی اس کامیابی کو تاجر برادری کی جانب سے دیے گئے بھرپور مینڈیٹ کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے۔ نومنتخب ممبران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے اور اسلام آباد کے چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کی آواز متعلقہ حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

