پاکستان
افغان طالبان کی جارحیت سے شہید12 جوانوں کی چکلالہ چھاؤنی میں نماز جنازہ ادا
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کی نماز جنارہ آج چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا، سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا:’ پاکستان کے عوام ان عظیم شہدا کے احسان مند ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔’
انہوں نے مزید کہا کہ:’ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت یا سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔’
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

