Connect with us

پاکستان

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو دہری شہریت رکھنے کی اجازت مل گئی

pakistan-and-german-passports

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومتِ پاکستان نے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے دہری شہریت کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب جرمنی میں رہائش پذیر اوورسیز پاکستانی جرمن شہریت حاصل کرنے کی صورت میں پاکستانی شہریت ترک کرنے کے پابند نہیں رہے۔

اس فیصلے کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا جا رہا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت دہری شہریت سے متعلق قومی پالیسی میں توسیع کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اس توسیع کے تحت حکومتِ پاکستان نے جرمنی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کے ساتھ پاکستانی شہریوں کو دہری شہریت کی اجازت حاصل ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق جرمنی کے قانون میں کسی نئی تبدیلی سے نہیں بلکہ پاکستان کے اپنے پالیسی فیصلے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران ٹلے گا تو معاشی بحران بھی ٹل جائے گا، مولا بخش چانڈیو

بیورو آف امیگریشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اجازت دی ہے، جس کے بعد جرمن شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی اپنی پاکستانی شہریت، شناخت اور قانونی تعلق برقرار رکھ سکیں گے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں وہ پاکستان میں جائیداد، وراثت اور دیگر شہری حقوق سے بھی مستفید رہیں گے۔

بیورو کے مطابق پاکستان اس وقت دنیا کے 21 ممالک کے ساتھ دہری شہریت کے باضابطہ انتظامات رکھتا ہے، جن میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس، اٹلی، بیلجیئم، نیدرلینڈز، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جرمنی میں پاکستانیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے، جو آئی ٹی، انجینیئرنگ، ہیلتھ کیئر، آٹوموٹو، ریسرچ اور کاروباری شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمیونٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانیوں کو جرمنی میں مستقل قانونی تحفظ، بہتر روزگار کے مواقع اور معاشی استحکام حاصل ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Khalid-Maqbool Khalid-Maqbool
پاکستان4 دن ago

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں،ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد ترلائی خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ رہنما ایم کیو ایم خالد...

Putin Putin
پاکستان4 دن ago

معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ غیر انسانی فعل ہے،روسی صدر

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے نام خط لکھا...

nepra nepra
پاکستان4 دن ago

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی کر دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان4 دن ago

خودکش حملہ آو ر کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے ،طلال چودھری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والا واقعہ...

fazl ur rahman fazl ur rahman
پاکستان4 دن ago

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے جمعرات کو امیر جمعیت علماء...

under-19 under-19
پاکستان4 دن ago

بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا

ہرارے (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا،فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز...

sawat sawat
پاکستان4 دن ago

وادی سوات اور نیلم میں شدید برفباری، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

سوات (صداۓ سچ نیوز) وادی سوات کے بالائی مقامات کالام، مالم جبہ، مٹلتان، پلوگاہ، مہوڈنڈ اور اتروڑ میں برف باری...

Maryam-Nawaz Maryam-Nawaz
پاکستان4 دن ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تمام بسنت تقریبات منسوخ کردیں

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل کے لیے بسنت سے متعلق اپنی تمام سرکاری اور نجی...

white-house white-house
پاکستان4 دن ago

ایران سے سفارت کاری ٹرمپ کی پہلی ترجیح، مگر طاقت کے استعمال کا آپشن بھی موجود ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاملات میں سفارت کاری...

America America
پاکستان5 دن ago

سکیورتی خدشات ، امریکا کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم

امریکا نے ایران میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے...

Trending