پاکستان
حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، ضابطے کی کارروائی کے لیے وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی گئی۔
جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی اور کابینہ کو ٹی ایل پی کی ملک میں پُرتشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومتِ پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ہے۔
کابینہ کے اعلامیے کے مطابق 2021ء میں بھی اس وقت کی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی تھی، پابندی 6 ماہ بعد اس شرط پر ہٹائی گئی تھی کہ آئندہ ملک میں بے امنی اور پُرتشدد کارروائیاں نہیں کی جائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021ء میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے، ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پُرتشدد جلسوں اور ریلیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہ گیر جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
- سعد رضوی کے گھر سے سونا، بھارتی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں، عظمیٰ بخاری
- تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری، سمری وفاقی حکومت کو ارسال، عظمی بخاری
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری کا معاملہ وزارتِ قانون کو بھجوایا جائے گا، وزارتِ قانون پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرے گا اور پابندی لگا دی جائے گی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

