تازہ ترین
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی
پیرس (صداۓ سچ نیوز) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آئی ای اے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ای اے ممالک نے ہماری ایجنسی کی تاریخ میں تیل کے ہنگامی ذخائر کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز شروع کرنے کے لیے ’اتفاقِ رائے سے‘ ووٹ دیا ہے۔
آئی ای اے کا کہنا ہے کہ اس کے تمام 32 رکن ممالک نے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا۔
فاتح بیرول کا کہنا ہے کہ تیل کی منڈی کو جس پیمانے کے چیلنجوں کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔
آئی ای اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی سٹاک مارکیٹ میں ہر رکن ملک کے قومی حالات کے مطابق مقررہ وقت پر دستیاب ہوں گے۔
یہ چھٹا موقع ہے جب آئی ای اے نے تیل کے ذخائر کے مربوط اجرا کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل 1991، 2005، 2011 جبکہ 2022 میں دو بار ایسا کیا جا چکا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان1 ہفتہ agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

