Connect with us

پاکستان

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

imf-pakistan-latest-talks

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔

 عالمی مالیاتی ادارے کےمطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد رقم جاری ہوگی،ای ایف ایف کے اگلے جائزے کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے،دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی رقم 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

 آئی ایم ایف اعلامیےمیں کہا گیا کہ حکومت نے مالی خسارہ کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ٹیکس نظام بہتر بنانے کیلئے اصلاحات جاری ہیں،غریب عوام کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کی گئی، مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے امداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،

معیشت میں بہتری،مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے،مشرق وسطیٰ کشیدگی سے معیشت کو خطرات لاحق ہیں،اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،ضرورت پڑنے پر شرح سود مزید بڑھائی جا سکتی ہے،

آئی ایم ایف اعلامیےمیں کہا کہ حکومتی پالیسیوں نےمعیشت کومزیدمضبوط کیا،ای ایف ایف کےتحت کارکردگی نےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا،مالی سال 2025 میں پاکستانی معیشت بحال اورمعاشی سرگرمیاں مزید تیزہوئیں، مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہے،ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوئے،مشرق وسطی میں جاری کشیدگی سےمعاشی صورتحال کو خطرات لاحق ہیں، توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مالی حالات کی سختی مہنگائی بڑھا سکتی ہے،یہ صورت حال معاشی ترقی اور کرنٹ اکاؤنٹ پردباؤ ڈال سکتی ہے،حکومت کی قرض پروگرام پر عمل درآمد کیلئے آئی ایم ایف کو اہم یقین دیہانیاں کرادیں۔

اعلامیے کےمطابق حکومت نے بجلی کے شعبےمیں مقابلےکی مارکیٹ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،بجلی کی پیداوار کو طلب کے مطابق متوازن کرنے پر زور دیا،گرڈ سسٹم کو مستحکم اور پائیدار بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی،حکومت نے اس سال پرائمری سرپلس کا 1.2 فیصد کا ہدف پورا کرنے کی یقین دہانی کرادی،اگلے مالی سال پرائمری بیلنس 2 فیصد تک لے جانے کا عزم ہے۔

اس کے علاوہ گورننس بہتر بنانے اور کرپشن کم کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی،غیر ضروری رکاوٹیں اور قوانین کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،نجی شعبے کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور اور سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایم ایف اورمعاشی ٹیم کے درمیان محتاط مالی پالیسی جاری رکھنے اور،درمیانی مدت میں عوامی قرضہ کم کرنے اورلانگ ٹرم فنانسنگ کی حکمت عملی پراتفاق کیا گیا،ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اخراجات میں نظم و ضبط لانے کےاقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا،آئندہ مالی سال سے صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ پر اخراجات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایم ایف نےوفاق اورصوبوں میں این ایف سی فارمولہ کے تحت منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیا،ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے آڈٹ نظام کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی تیار کرے،ڈیجیٹل انوائسنگ اور پیداوار مانیٹرنگ کے نظام کو وسعت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا

آئی ایم ایف نےایف بی آر کے اندرونی نظامِ حکمرانی کو بہتر بنانے پر کام کرنے اورٹیکس پالیسی آفس کیجانب سے درمیانی مدت کی ٹیکس اصلاحاتی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔

آئی ایم ایف وفد نےکراچی اوراسلام آباد میں مذاکرات کیے،37 ماہ کے ای ایف ایف  پروگرام کا تیسرا جائزہ مکمل کرلیاگیا،موسمیاتی پروگرام آر ایس ایف کادوسرا جائزہ بھی مکمل کرلیاگیا،دونوں جائزوں کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

donald-trump donald-trump
تازہ ترین5 منٹس ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل کردی امریکی...

us-bases us-bases
تازہ ترین13 منٹس ago

کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق، کویت، سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں...

Pakistan-iran-latest Pakistan-iran-latest
پاکستان20 منٹس ago

وزیراعظم اور ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،مذاکرات اورثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں...

Iran-Foreign-Ministry-Tehran Iran-Foreign-Ministry-Tehran
تازہ ترین25 منٹس ago

لبنان میں ایرانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں پر حملہ گھناؤنا جرم ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں ایرانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں پر...

pakistan-polio pakistan-polio
پاکستان35 منٹس ago

وفاقی وزارت صحت کا 13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزارت صحت نے پولیو کے کمزور ٹرانسمیشن موسم کا فائدہ اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی...

Justice-Sarfraz-Doggar Justice-Sarfraz-Doggar
پاکستان51 منٹس ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے متحد ہونے کی اپیل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے متحد ہونے...

operation-ghazb-ul-haq operation-ghazb-ul-haq
پاکستان1 گھنٹہ ago

آپریشن غضب للحق کے اثرات، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں 65 فیصد کمی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں آپریشن غضب للحق کے آغاز کے بعد صوبے میں دہشت گردی کے...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان1 گھنٹہ ago

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی...

trump trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

Trending