Connect with us

پاکستان

تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کے انتہائی اہم اجلاس، عالمگیر احتجاج کے حوالے سےاقدامات کا جائزہ

Tehreek Nafaz Fiqa Jaffria Meetup

ملتان (صدائے سچ نیوز ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ، رضاکار مختار فورس، مختار جنریشن و دیگر ذیلی شعبہ جات ملتان ریجن کا انتہائی اہم اجلاس امام بارگاہ قصرِ زینبیہؑ، غازی آباد گلگشت ملتان میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے کنوینیئرز سجاد حیدر، رانا عاصم اور اصغر کاظمی تھے جبکہ ریجنل صدر انجینیئر سید محتشم نقی نقوی، سینیٔر نائب صدر ٹی این ایف جے شیخ عدنان، سیکرٹری عزاداری سیل (cell) سید شبہات رضا زیدی، ریجنل صدر مختار آرگنائزیشن شیخ پارس حسین، ریجنل کمانڈر مختار فورس ملتان سید حسن نقوی، کمانڈرز مختار فورس سیکشنز عباس خان، علی رضا، مختار جنریشن کے سید سالار مہدی، شیخ احمد حسن، شیخ ہاشم اور دانیال کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

ریجنل صدر تحریک انجینیئر سید محتشم نقی نقوی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تحریک کے رہنما اصولوں ولایتِ علیؑ، عزائے حسینؑ، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت و مرکزیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

نیز 8 شوال کے حوالے سے اقدامات و لائحہ عمل کا جائزہ پیش کیا اور تمام شرکاء اور سیکرٹری عزاداری کیساتھ 8 شوال کے احتجاج میں ماتمیوں کی بھرپور شمولیت کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

سیکرٹری عزاداری سید شبہات رضا زیدی نے عزاداری کے فروغ پر زور دیا اور حکومتِ پنجاب کی عزاداری پر غیر آئینی، غیر شرعی و غیر فطری پابندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے جس پر کسی قسم کی کوئی قدغن قبول نہیں کی جائے گی، نہ ہمارے آباؤ اجداد نے عزاداری پر کوئی سمجھوتہ کیا نہ ہم کریں گے اور نہ ہی ہماری نسلیں کریں گی۔

ریجنل کمانڈر مختار فورس ملتان سید حسن نقوی نے شعائر اللہ کے تحفظ کے عنوان سے گفتگو کی اور اس امر کا اظہار کیا کے مختار فورس شعائر اللہ کے تحفظ کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات خوشنودیِ معصومین علیہم السلام کے لیے جاری و ساری رکھے گی اور مشنِ محمدؐ و آلِؑ محمدؐ میں شعائر اللہ کے تحفظ کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مختار آرگنائزیشن کے ریجنل صدر شیخ پارس حسین نے مختار آرگنائزیشن کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریک کی شیعانِ جہان کے لیے خدمات کے حوالے سے اس شعبہ مختار آرگنائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مختار جنریشن کے سید سالار مہدی نے کہا کہ مختار جنریشن مشنِ ولاء و عزاء میں سینیئرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار پیش کرتی رہے گی۔

سیکشن کمانڈرز نے اجلاس میں اپنی تنظیمی کارکردگی پیش کی نیز دعوتِ شمولیت کے عنوان سے بھی گفتگو کی اور آئندہ کے لائحہ کا اظہار کیا۔

اختتام اجلاس ایک قرارداد کے ذریعے اربابِ اختیار سے اپیل کی گئی کے ہر حال میں ارضِ پاک کی سربلندی کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے پاکستان کے دشمن خوش ہوں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے میں معاون ثابت ہوں۔

وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے لہٰذا ذات سے بالا تر ہوکر وطن کے تحفظ کو ترجیح دی جائے۔ شرکائے اجلاس نے اس امر کا اظہار کیا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا السید حامد علی شاہ موسوی النجفیؒ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے تحریک و ذیلی شعبہ جات کو ملتان ریجن کے تمام اضلاع، تحصیل و دیہی/یونٹ سطح تک منظم و مربوط کیا جائے گا اور سربراہِ تحریک آغا السید حسین مقدسی مدظلہ العالی کی طرف سے دیے گئے ہر لائحہ عمل پر عمل کیا جائے گا۔

اختتامِ اجلاس پر شہدائے دین و وطن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Khalid-Maqbool Khalid-Maqbool
پاکستان4 دن ago

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں،ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد ترلائی خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ رہنما ایم کیو ایم خالد...

Putin Putin
پاکستان4 دن ago

معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ غیر انسانی فعل ہے،روسی صدر

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے نام خط لکھا...

nepra nepra
پاکستان4 دن ago

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی کر دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان4 دن ago

خودکش حملہ آو ر کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے ،طلال چودھری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والا واقعہ...

fazl ur rahman fazl ur rahman
پاکستان4 دن ago

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے جمعرات کو امیر جمعیت علماء...

under-19 under-19
پاکستان4 دن ago

بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا

ہرارے (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا،فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز...

sawat sawat
پاکستان4 دن ago

وادی سوات اور نیلم میں شدید برفباری، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

سوات (صداۓ سچ نیوز) وادی سوات کے بالائی مقامات کالام، مالم جبہ، مٹلتان، پلوگاہ، مہوڈنڈ اور اتروڑ میں برف باری...

Maryam-Nawaz Maryam-Nawaz
پاکستان4 دن ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تمام بسنت تقریبات منسوخ کردیں

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل کے لیے بسنت سے متعلق اپنی تمام سرکاری اور نجی...

white-house white-house
پاکستان4 دن ago

ایران سے سفارت کاری ٹرمپ کی پہلی ترجیح، مگر طاقت کے استعمال کا آپشن بھی موجود ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاملات میں سفارت کاری...

America America
پاکستان5 دن ago

سکیورتی خدشات ، امریکا کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم

امریکا نے ایران میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے...

Trending