تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا
نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
انڈین ایئرفورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سخوئی ایس یو 30 طیارہ آسام کے شہر جورہٹ سے پرواز کے بعد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچا۔
بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
اپنے بیان میں فضائیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سخوئی دو انجنوں والا ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جسے روسی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس میں بھارتی، فرانسیسی اور اسرائیلی ایویونکس اور ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں۔
اسے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ فضائیہ کے سب سے طاقتور فرنٹ لائن طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

