تازہ ترین
امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرناہماری فطرت میں نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ثالث ہمیں امریکا کی جانب سے پیغامات پہنچاتے ہیں، فی الحال واشنگٹن کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکا کو جنگ کے اختتام کا تعین نہیں کرنے دے گا، امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرنا ہماری فطرت میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان بات چیت مثبت رہی ہے، آبنائے ہرمز میں صورتحال تبدیل نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کچھ خلیجی ممالک ایران کے خلاف امریکا کی جنگ میں ملوث رہے ہیں، اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق سفارتی راستہ اختیارکریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اقدام تھا جس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو جنگ اور امن کے وقت اور دورانیے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنے مفادات کے مطابق اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

