تازہ ترین
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے، تل ابیب میں 3 افراد زخمی
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اطلاعات کے بعد اس کی ٹیموں کو متعدد علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے فائر کیے گئے میزائلوں کی ایک نئی لہر کا پتہ لگایا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے مشرق میں بنی بریک میں ایک 11 سالہ لڑکی سمیت تین افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 11 سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک فیکٹری پر حملہ کیا جو اس کے بقول کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث تھی۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ جس فیکٹری کا نشانہ بنایا گیا وہاں دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔
خلیجی ممالک پر حملے حاری رہے۔ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایندھن کے ڈپو کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے دو ڈرونز روکے ہیں، بحرین پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور قطر کے ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

