Connect with us

تازہ ترین

عوام سے ایندھن بچت کی اپیل, میں خود ہیٹر نہیں چلاتا، جیکٹ پہن کر سوتا ہوں، ایرانی صدر

iran-president

تہران ( صدائے سچ نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے توانائی اور ایندھن کی بچت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی سادگی اختیار کرتے ہیں اور صدر ہونے کے باوجود اپنے گھر میں ہیٹر استعمال نہیں کرتے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے تہران یونیورسٹی میں طلبہ سے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ سرد موسم میں گرم رہنے کے لیے رات کو جیکٹ اور دیگر گرم کپڑے پہن کر سوتے ہیں جبکہ گھر میں حرارتی آلات بھی نہیں چلاتے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اپنی طرزِ زندگی کے ذریعے عوام کو توانائی کی بچت کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اگر کسی کو ان کے دعوے پر یقین نہیں تو وہ اسے اپنا گھر دکھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ گھروں میں ضرورت کے مطابق بجلی اور گیس استعمال کریں اور غیر ضروری کھپت سے گریز کریں تاکہ موسم سرما میں توانائی کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز سرمایہ کاروں اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو اس وقت ایک ایسی خاموش معاشی جنگ کا سامنا ہے جو میزائلوں سے لڑی جانے والی جنگ سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی صنعتوں اور کاروباری اداروں نے مشکل معاشی حالات کے باوجود مارکیٹ کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ موسم سرما میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور صنعتی سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

Iran Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پہلے سے بڑے اور زیادہ ہولناک سرپرائز حملے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی...

Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar. Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar.
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،...

kalar kahar (3) kalar kahar (3)
پاکستان4 گھنٹے ago

کپتان ملک مزمل حسین کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں معزز مہمانوں کی شرکت

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز) کلرکہار کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد حسین (سادات آٹوز) کے صاحبزادے کپتان ملک مزمل حسین...

France-protests France-protests
تازہ ترین5 گھنٹے ago

فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ، 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل آئے، 144 افراد گرفتار

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل...

Maryam Aurangzeb Maryam Aurangzeb
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر مخالفین سے کہوں گی محنت کر حسد نہ کر، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں آج کی وزیر اعلیٰ کو آپ...

arrest arrest
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی، بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں ویڈیو کیس، مزید 3 افراد گرفتار

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو کے کیس میں مزید 3 افراد کو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان5 گھنٹے ago

نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں...

Hafiz Naeemur Rehman Hafiz Naeemur Rehman
پاکستان6 گھنٹے ago

حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے، عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ خود ملا ہوتا...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروباری، زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے...

Trump and Xi Trump and Xi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ اور شی جن پنگ اے آئی کے عسکری فیصلوں میں انسانی مداخلت برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے، امریکی وزیرِ خزانہ

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ فوجی نوعیت کے...

Trending