پاکستان
حکومت 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی چیئرمین سینیٹ کی آئینی و ضابطہ جاتی ذمہ داری ہے، حکومت یا کسی جماعت کی جانب سے اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی۔
وزیر خارجہ سینیٹ میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ رولزکے مطابق اپوزیشن لیڈرکے انتخاب کا عمل مکمل کریں اوراراکینِ اپوزیشن کی اکثریت سے اطمینان حاصل کریں۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کا ہونا پارلیمانی توازن کے لیے ضروری ہے اور حکومت اس عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا، 280 روپے 87 پیسے پر بند
انہوں نے سینیٹرعلی ظفر سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پرجلد فیصلہ کریں تاکہ ایوان کا کام مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔
27ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترمیم ہمیشہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور یہ ترمیم حکومت ہی پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آئینی تقاضوں کے مطابق حکومت اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی، آئی پی اوردیگرکواعتماد میں لے رہی ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

