پاکستان
ایران پرعائد پابندیاں فوری طور پر نہیں ہٹائی جائیں گی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےوضاحت کی ہےکہ ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم نہیں کی جارہیں،کیونکہ امریکا اور ایران اسلام آباد معاہدے کے بعد مذاکرات کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،جس میں پابندیوں، ایران کا جوہری پروگرام اور لبنان سے متعلق معاملات ایک ساتھ زیر بحث آئیں گے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےعرب میڈیاکو انٹرویودیتےہوئےکہا امریکا ایران بات چیت میں تین تکنیکی گروپس شامل ہیں،نیوکلئیرفائل،منجمد اثاثوں اورلبنان کے معاملے پرغور ہوگا،ایران یورینیم ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہاکہ مذاکرات کا اگلادورزیادہ پیچیدہ ہوسکتا ہے،مذاکرات کاروں کو کچھ معاملات پرکام مکمل کرنے کے لیے 30 دن کاوقت دیاگیاہے،وسیع ترمعاہدے کو 60 روزمیں حتمی شکل دینے کی امید ہے،بحیرہ ہرمز سےگزرنے والے جہازوں پرکوئی ٹرانزٹ یا سروس فیس نہیں ہوگی،آبنائےہرمز سے بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کیلئے60 روز کا وقت مقرر کیاگیا،
وزیرخارجہ نےکہا پاکستان کا اس معاملے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا،خالصتاً امت مسلمہ اور عالمی امن کیلئے ثالثی کا مخلصانہ کردار ادا کیا،یہ تاثر غلط ہےکہ پس پردہ کوئی خفیہ ڈیل ہوئی ہےجوکچھ ہے وہ تحریری اسلام آباد معاہدے کےاندر موجود ہے،باہمی رضامندی سےمدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے،اسلام آباد معاہدے کی کاپیاں مصر،سعودی عرب اورترکیہ کوزرائے خارجہ سےشیئر کردیں،لبنان پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے سوئٹزر لینڈ مذاکرات چند دن تاخیرکاشکارہوئے۔
انہوں نےکہا کہ سفارتی کوششوں میں پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کومسلسل اعتماد میں رکھا، پاکستان،سعودی عرب،مصراور ترکیہ پرمشتمل آرفورفورم قائم ہوچکاہے،یہ فورم کسی قسم کا بلاک نہیں، آدھی ارب آبادی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے،آرفور بحیرہ احمر،بحیرہ روم اور افریقا کو جوڑتا ہے، قطر،بحرین،کویت،اردن اور چین نےپاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کی،یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان نے بھی ہماری امن کوششوں کی حمایت کی۔
وزیرخارجہ نےکہا قلیل مدتی جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر انرجی سپلائی چین بری طرح متاثرہوئی، جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں،عالمی سطح پر شدید مہنگائی آئی اور دنیا کا تقریباً 20 سے 25 فیصد گلوبل جی ڈی پی کا نقصان ہوا،پاکستان نے عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے 3ہفتوں تک اربوں روپے کی بھاری پیٹرولیم سبسڈی دی۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

